آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ولی اﷲ ہوگیا اور خلافت بھی پاگیا پھر ایک خانقاہ بنائی، ماریشس کے سمندر کے کنارے اس کے ایک لاکھ مرید آنکھ بند کیے بیٹھے ہیں، مراقبہ ہورہا ہے اور تعلیمات ِدینیہ اور دروسِ تصوف ہورہے ہیں اتنے میں اس کے کلاس فیلو کو خبر ملی کہ وہ آج کل پیر بنا ہوا ہے۔ چلو ابھی دکھاتا ہوں تماشا ۔ وہ فوٹو لے آیا اور کہا اے بھائیو! ایک لاکھ مریدو! ذرا اپنے حضرت کو تو دیکھو! پھر آبرو رہتی؟ تو اﷲ تعالیٰنے اپنے غلاموں کے بُرے اعمال اور ماضی کے گناہوں کے ثبوت کو ختم کردیا کہ میرا بندہ اگر ولی اﷲ ہوجائے تواس کے پچھلے نالائق اعمال کا کوئی ثبوت پیش نہ کرے، تو کیا یہ اﷲ کا کرم نہیں ہے؟ مہربانی نہیں ہے؟ ہر قانونعین رحمت ہے۔ بس آج مجھے یہ شکر ادا کرنا ہے کہ اے میرے مولیٰ! آپ نے لیلاؤں سے بچایا، اور بیوی جو حلال کی لیلیٰ ہے اس کو پیار کرو مگر اعتدال کے ساتھ، وہاں بھی نارمل رہنا پڑے گا کارمل بننا جائز نہیں ہے، وہاں بھی اعتدال ہے۔ حکیم الامت سے ایک مولوی صاحب نے کہا کہ بیوی کا تو حق اﷲ نے رکھا ہے اِنَّ لِزَوْجِکَ عَلَیْکَ حَقًّاتمہاری بیوی کا تم پر حق ہے، لہٰذا اس معاملے میں آپ ہمیں کیوں اعتدال کا پابند کرتے ہیں؟ تو حکیم الامت نے فرمایا کہ مولانا اس حدیث کا آگے والا ٹکڑا بھی تو ہے وَاِنَّ لِنَفْسِکَ عَلَیْکَ حَقًّا؎ لیلیٰ کا اتنا حق ادا نہ کرو کہ آپ خود ہی پگھل جاؤ اور جھکے جھکے چلو، چکر آرہے ہیں کمزور ہوگئے، لیکن اعتدال کے درجے میں جائز ہے، اسی پر قناعت کرو اور میرا ایک فارسی کا شعر نوٹ کرلو جو ابھی حال ہی میں ہوا ہے کہ اپنی اپنی بیویوں کو لیلیٰ سمجھو ؎ زوجۂ من بہرِ من لیلائے من کہ مرا دا دست او مولائے من میری بیوی میرے لیے لیلیٰ ہے، دلیل آگے آرہی ہے کہ میرے مولیٰ نے دی ہے، مولیٰ کے ہاتھ سے ملی ہے اور اس سے ہمارے بچے ہیں، اگر وہ عالم اور اﷲ والے بن گئے ولی اﷲ بن گئے تو ہم ولی اﷲ کے ابا بنیں گے، بیٹا ولی اﷲ ہوگا تو قیامت کے دن باپ کو جہنم میں نہیں جانے دے گا، اﷲ سے سفارش کرے گا، لہٰذا اپنے بچوں کو اﷲ والا بھی بناؤ اور اُردو بھی سکھاؤ۔ ------------------------------