آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
موقع نہیں ہے، وقت بہت کم ہے، بس گزرتا جا رہا ہے تو فرمایا کہ لَنَالَ بَرَکَۃَ مُرُوْرِہٖ اَہْلُ تِلْکَ الْبَلْدَۃِ اس شہر والے، اس قصبے والے، اس گاؤں والے اس کے گزرنے کی برکت سے بھی محروم نہیں رہیں گے۔ تو اس سے کتنا بڑا مسئلہ حل ہوگیا کہ کعبہ شریف میں ایک لاکھ کا ثواب تھا اور مدینہ شریف کی مسجد میں پچاس ہزار کا ثواب ملا یعنی ثواب آدھا ہوگیا، مگر واہ رے میرے اﷲ! آپ نے اس ہجرت کو فرض فرما کر قیامت تک کے لیے یہ مسئلہ وقانون بتا دیا کہ اسلام کمپیوٹرائز مذہب نہیں ہے، جہاں اﷲ خوش ہو بس وہیں جان دے دو، مت سوچو کہ کعبہ شریف میں ایک لاکھ کا ثواب ملے گا اور مدینہ شریف میں پچاس ہزار کا، اسلام میں یہ کھاتہ بہی نہیں ہے۔ جہاں مالک خوش ہو، جو حکم ہوجائے تو وہاں ثواب نہ دیکھو، ان کا خوش ہوجانا ہی کروڑوں ثواب سے افضل ہے۔ جہاں اﷲ خوش نہ ہو مثلاً کعبہ میں رہ کر بھی لوگ بدنظری کرتے ہیں اور جوان حجنیوں کو بُری نظر سے دیکھتے ہیں، اﷲ کے گھر میں ہیں مگر گھر والے سے محروم ہیں اور جو اپنے اپنے ملکوں میں اﷲ کو راضی کررہے ہیں،اﷲ والوں سے دوستی کررہے ہیں، اﷲ کی محبت کو سیکھ رہے ہیں، گناہوں سے بچ رہے ہیں،یہ کعبہ سے دور ہیں مگر کعبہ والا اپنے دل میں رکھتے ہیں، اﷲ کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ جو شخص مدینہ شریف سے دور ہے لیکن ہر سنت پر عمل کرتا ہے تو اس کا عجم بھی رشکِ مدینہ ہے کیوں کہ مدینہ والا اس کے ساتھ ہے، نبی صلی اﷲ علیہ وسلم اس سے خوش ہیں جس سے اس کا مدینہ اس کے ساتھ ہے۔ اگر نافرمانی اور گناہوں کی وجہ سے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم خوش نہیں ہیں تو یہ شخص مدینہ میں رہ کر بھی مدینہ والے سے محروم ہے، بعض لوگ کعبہ میں ہیں اور کعبہ والے سے محروم ہیں، اﷲ سے محروم ہیں، اس لیے ایک اﷲ والے نے کہا کہ فرض حج تو کعبہ شریف ہی میں ادا ہوگا، لیکن کعبہ والا اﷲ والوں سے ملے گا۔ اگرکعبہ سے اﷲ مل جاتا تو صحابہ کو ہجرت کا حکم نہیں ہوتا، لیکن جب ہجرت کا حکم ہوا تو سارے صحابہ کو حکم ہوا کہ کعبہ شریف چھوڑ کر مدینہ شریف چلے جاؤ، جہاں میرا نبی جارہا ہے۔ اے صحابہ! سب کے سب چلے جاؤ ،کیوں،کہ کعبہ میں حج تو ہوجائے گا، حج کے طواف کا ثواب مل جائے گا مگر گھر والا میرے نبی سے ملے گا، اﷲ تو اﷲ والے سے ملے گا۔ اسی لیے ایک بزرگ نے فرمایا ؎ اے قوم بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے قوم! جو نفلی حج میں وقت لگارہی ہے اتنا وقت کسی ولی اﷲ کے ساتھ لگا دو تا کہ تم کو کعبہ والا مل جائے، ایسے