آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہائے ہائے کرو گے؟ اب کوئی یہ کہے گا کہ ہائے رمضان کا مبارک مہینہ چلاگیا؟ اور کہیں جبرئیل علیہ السلام کو رحم آگیا اوراﷲ میاں سے جا کے کہا آپ کے بندے بڑے غمگین ہیں، لہٰذا ان کے لیے روزہ کا مہینہ ایک ماہ اور بڑھا دیجیے پھر اس وقت کیا کہو گے؟اگرچہ ایسا نہیں ہوسکتا، کیوں کہ دین چودہ سو برس پہلےمکمل ہوچکا۔یہ محض سمجھانے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ اب اس کو ایک مثال سے سمجھیں۔ ایک دیہاتی روزانہ ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کہتا تھا کہ اﷲ میاں! آپ کے اندر جذب کی شان ہے لہٰذا ہمیں بھی جذب کرلیں، ہمیں بھی کھینچ لیں، تاکہ ہم جلدی سے اﷲ والے بن جائیں۔ اس کے ایک دوست نے کہا کہ یہ روزانہ رات کو بارہ بجے اﷲ میاں سے کہتا ہے کہ ہم کو کھینچ لو، تو ایک رات وہ بڑی سی رسّی لے گیا اور درخت کے اوپر چڑھ کے بیٹھ گیا، جب آدھی رات کو وہ دیہاتی گیا اور کہا کہ اﷲ میاں ہم کو کھینچ لو، تو اس کے دوست نے آواز بنا کر کہا کہ اے میرے بندے! مجھے رحم آگیا ہے، تو روزانہ مجھ سے کھینچنے کو کہتا ہے، لے! اس رسّی کو گردن سے باندھ لے، آج میں تجھے کھینچ لیتا ہوں۔ وہ دیہاتی بھولا بھالا سیدھا سادہ تھا، اس نے گردن سے رسّی باندھ لی، اب جب اس کے دوست نے کھینچنا شروع کیا تو دیہاتی کہتا ہے کہ اﷲ میاں میری تو گردن دب رہی ہے، آنکھیں اُبل رہی ہیں، میں تو مر جاؤں گا، مجھے کیا پتا تھا کہ آپ کے کھینچنے میں اتنی تکلیف ہوتی ہے، اب مجھ کو نہ کھینچیے۔ حکیم الامت مجدد الملت نے اس واقعے کو بیان کر کے فرمایا کہ وہ دیہاتی زندگی بھر اس درخت کی طرف کبھی گزرا بھی نہیں، بلکہ اس کو دیکھتا تک نہ تھا کہ کہیں اﷲ میاں کو پھر نہ رحم آجائے اور وہ مجھ کو پھر نہ کھینچ لیں۔ اسی لیے کہتا ہوں کہ ’’ہائے ہائے رمضان‘‘ مت کرو، جب تک رمضان ہے رمضان کی برکت لو اور جب عید الفطر کا چاند نظر آجائے تو خوشیاں مناؤ اور شکر ادا کرو، عید کی دو رکعت صلوٰۃ شکر ہے کہ اﷲ آپ کا احسان ہے کہ رمضان گزر گیا اور آپ نے ہمارا منہ کھول دیا اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ؎ سے اس کے فطر کےمعنیٰ ہیں کہ جو منہ بند تھا وہ کھل گیا، عید الفطر کا مطلب ہے کہ اب منہ کھل گیالہٰذا اب خوب کھاؤ پیو۔ بس ایک حق ادا کرو کہ جیسے رمضان میں تقویٰ سے رہے پورے سال بھی ایسے رہو، یہ نہیں کہ عید کے دن سینما کی لائن اور لمبی ہوجائے، بعض لوگ رمضان بھر سینما نہیں دیکھتے مگر عید کے چاند کے بعد دوسرے دن سینما کے آگے لمبی لائن لگائے ہوتے ہیں، یہ نافرمانی کی لائن لگانا ٹھیک نہیں ہےسخت گناہ ہے، لہٰذا سارے سال ------------------------------