آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
وَالْمُرْسَلِیْنَ؎ اﷲ تعالیٰ پیغمبروں کی روحوں کو بھی حاضر کرکے فرماتے ہیں کہ یہ بندہ جو زمین پر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ پڑھ رہا ہے اَسْلَمَ عَبْدِیْ وَ اسْتَسْلَمَ؎یعنیعَبْدِیْ اِنْقَادَ وَتَرَکَ الْعِنَادَ؎ میرا بندہ میرا فرماں بردار ہوگیا اور سرکشی چھوڑدی وَاسْتَسْلَمَ اَیْ فَوَّضَ عَبْدِیْ اُمُوْرَ الْکَائِنَاتِ اِلَی اللہِ تَعَالٰی بِاَسْرِھَا یعنی اس بندے نے اپنی دنیا اور آخرت میرے سپرد کردی، تو اس کافائدہ یہ ہے کہ جب روزانہ صبح و شام اﷲ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائیں گے کہ اے فرشتو! سن لو، میرا بندہ میرا فرماں بردار ہوگیا عَبْدِیْ اِنْقَادَ وَتَرَکَ الْعِنَادَاور نافرمانی چھوڑ دی تو جب اﷲ تعالیٰ یہ خوشخبری سنائیں گے فرشتوں کو تو اﷲ تعالیٰ کو اپنی خوشخبری اور عزت کی لاج نہیں آئے گی کہ یہ نالائق کا نالائق ہی رہا، فرشتے کہیں گے کہ اﷲ میاں! آپ تو روزانہ تعریف کررہے ہیں اور وہ تو ویسے کا ویسا ہی ہے، تو ا س اعتقاد سے پڑھو ان شاء اﷲ تعالیٰ اس کلمے کی برکت سے اﷲ ویسا بنا بھی دے گا۔ یہ وہ کلمہ ہے جس کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کا ترجمہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا۔ حضرت عبداﷲ ابنِ مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ کی مجلس میںلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ پڑھ لیا۔ آپ نے فرمایا:ھَلْ اَنْتَ تَدْرِیْ مَا تَفْسِیْرُھَا؟اے عبد اﷲ ابنِ مسعود! کیا تجھے پتا ہے کہ اس کلمے کا کیا ترجمہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا: یارسول اﷲ!آپ بتائیے، ہمیں تو معلوم نہیں۔بتائیے! حضرت عبد اﷲابنِ مسعود رضی اﷲ عنہ کتنے قابل صحابی تھے اور عربی لغت کے ماہر تھے مگر ترجمہ نہیں کرسکے، کیوں کہ سرکاری خزانے سے جو الفاظ عطاہوتے ہیں ان کو سرکار ہی ترجمہ کراتی ہے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر فرمائی کہ لَاحَوْلَ کے معنیٰ ہیںلَاحَوْلَ عَنْ مَّعْصِیَۃِ اللہِ اِلَّا بِعِصْمَۃِ اللہِ ہم کو نہیں ہے طاقت گناہ سے بچنے کی، مگر جب اﷲ ہماری حفاظت فرمالے۔ وَلَا قُوَّۃَاور نہیں ہے قوت، حالاں کہ بظاہر قوت تو ہے کیوں کہ کھارہے ہیں، پی رہے ہیں، چل رہے ہیں، قوت نہیں ہے تو بیوی کے ساتھ کیوں صحبت کرتے ہو؟ کیوں کھانا کھاتے ہو؟ کیوں دفتر جاتے ہو؟ کیوں امامت کرتے ہو؟ لیکن یہاں قوت کے کیا معنیٰ ہیں؟ یہ اجمال تفصیل طلب ہے، اس اجمال کی تفصیل نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے پیش کی کہ وَلَا قُوَّۃَ کا مطلب ہے لَا طَاقَۃَ عَلٰی طَاعَۃِ اللہِ اِلَّا بِعَوْنِ اللہْ نہیں ہے طاقت ہمیں اﷲ کی عبادت کی اِلَّا بِعَوْنِ اللہْ یعنی اﷲ کی مدد کے بغیر ہم اس کی عبادت ------------------------------