آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
پھر مجلّٰی و مصفّٰی ہوجائے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ سے کبھی معصیت کا صدور ہی نہ ہو، کیوں کہ یہ صرف پیغمبروں کا مقام ہے جن سے کبھی خطا صادر ہی نہیں ہوتی، پیغمبر معصوم ہوتے ہیں، ہم معصوم نہیں ہیں، ہم سے خطائیں ہوسکتی ہیں لیکن اگرکبھی خطا ہوجائے تو اسے عادت اور اوڑھنا بچھونا نہ بناؤ کہ جب تک کسی حسین کو نہ دیکھ لو کھانا ہی ہضم نہ ہو، جب تک کوئی حرام نمک نہ چکھ لو دل کو چین ہی نہ آئے، نافرمانی اور گناہ کی غذائے حرام کے عادی نہ بنو۔ خطا کرنا اور ہے خطا ہوجانا اور ہے، گٹر میں گرنا اور ہے گرانا اور ہے، گناہ کے ذلت کے گٹر میں گرجانا اور ہے اور گرا گراکر حرام لذت اُڑانا اور ہے۔ پس اگر احیاناً بشریت سے مغلوب ہو کر کبھی خطا ہوجائے تو صدورِخطا کے بعد استغفار و توبہ سے پھر صاحبِ عطا ہوجاؤ۔ اگر خَطَّاءٌتھے تو توبہ کی برکت سے خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَہوجاؤ۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں: کُلُّ ابْنِ اٰدَمَ خَطَّاءٌ وَخَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ التَّوَّابُوْنَ؎ تم میں سے ہر شخص خطا کار ہے اور بہترین خطاکار وہ ہے جو بہت توبہ کرنے والا ہے۔ تو خَیْرُ الْخَطَّائِیْن ہوجاؤ، اپنے ساتھ خیر لگوالو تو پھر آپ خَطَّائِیْنْ نہیں، خیر ہی خیر ہیں، کیوں کہ ترکیبِ اضافی میں مقصود مضاف ہوتا ہے، مضاف الیہ نہیں ہوتا جیسے جَاءَ غُلَا مُ زَیْدٍ (زید کا غلام آیا) میں غلام مقصودہے زید نہیں۔ اسی طرح خَیْرُالْخَطَّائِیْنَ میں خیر ہی مقصود ہے خَطَّائِیْنْ نہیں۔ تو سوال ہے کہ جب خَیْرہی مقصود تھا تو پھر خَطَّائِیْنْ کی اضافت کی کیا ضرورت تھی؟ تو جواب ہے کہ اگر یہ اضافت نہ ہوتی تو توبہ کی کرامت ظاہر نہ ہوتی، اس اضافت سے ظاہر ہورہا ہے کہ تھے تو تم خطا کار مگر توبہ کی برکت سے خیر بنے ہو، تھے تو تم صاحبِ خطا مگر توبہ کی کرامت سے صاحبِ عطا ہوئے ہو۔ پس کوشش کرو کہ کم سے کم خطا ہو، لیکن اگر کبھی خطا ہوجائے مثلاً کسی حسین پر ایک لمحہ کے لیے بھی نظر کو ٹھہرادیا تو فوراً نظر ہٹا کر، گناہ سے الگ ہوکر ندامت و آہ و زاری کے ساتھ اور دل میں عزم علی التقوٰی کے ساتھ استغفار و توبہ کرکے پاک صاف ہوجاؤ، خَیْرُالْخَطَّائِیْنَہوجاؤ۔ توبہ کی برکت سے قلب کے سامنے سے نفس کی حیلولت ہٹے گی اور پوراقلب اللہ تعالیٰ کی تجلیاتِ خاصّہ سے چودہویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوجائے گا اور آپ کا چہرہ بھی جو ترجمانِ قلب ہوتا ہے تجلیاتِ الٰہیہ سے منور ہوجائے گا۔ ------------------------------