محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ایکسپورٹ فائنانسنگ کے طریقے مسئلہ(۲۱۸): ایکسپورٹر فائنانسنگ کے دو طریقے رائج ہیں: (۱)پری شپمنٹ فائنانسنگ۔ (۲)پوسٹ شپمنٹ فائنانسنگ۔ ۱ - پری شپمنٹ فائنانسنگ کا طریقہ یہ ہے کہ ایکسپورٹر پہلے آرڈر وصول کرتا ہے، جب کہ اس کے پاس مال سپلائی کرنے کے لیے رقم نہیں ہوتی، آرڈر کی وصولیابی کے بعد وہ پہلے رقم کے حصول کی فکر کرتا ہے، اب اگر ایکسپورٹر چاہے کہ وہ غیر سودی طریقے سے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے پیسے حاصل کرے ، تو اس کا طریقہ بہت آسان ہے ، وہ یہ ہے کہ اس فائنانسنگ کو مشارکہ کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے ، اس لیے کہ ایکسپورٹر کے پاس معین طور پر آرڈر موجود ہے ، اور آرڈر میں عام طور پر اس سامان کی قیمت بھی متعین ہوتی ہے کہ اس قیمت پر اتنا سامان فراہم کیا جائے گا، اور اس قیمت کی بنیاد پر بینک میں ایل سی (L.C)کھلی ہوئی ہے، اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس سامان کے فراہم کرنے پر اتنا نفع ملے گا، کاسٹ (خرچہ) بھی متعین ہوتا ہے، اس لیے کہ کاسٹ ہی کی بنیاد پر قیمت کا تعین کیا جاتا ہے، لہٰذا کاسٹ بھی تقریباً متعین ہے، قیمت بھی تقریباً متعین اور اس پر ملنے والا نفع بھی تقریباً متعین ہے، اب اگر کوئی بینک یا مالیاتی ادارہ اس خاص معاملہ (ٹرانزکشن) کی حد تک ایکسپورٹر کے ساتھ مشارکہ کرے، اور اس سے یہ کہے کہ ہم آپ کو سرمایہ فراہم کرتے ہیں، آپ آرڈر کے مطابق مال تیار کرکے امپورٹر کی طرف روانہ کردیں ، اور امپورٹر کی طرف سے جو رقم آئے گی اور