محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب البیوع ٭…خرید وفروخت کے مسائل…٭ معاملات دین کا ایک اہم شعبہ ہے مسئلہ(۱۹۷): معاملات دین کا ایک اہم شعبہ ہے، جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں عبادات کا مکلف بنایا ہے، اسی طرح معاملات میں بھـی کچھ احکام کا مکلف بنایا ، تا کہ ہم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ لین دین کے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں کہ کونسی چیزیں حلال ہیں، اور کون سی چیزیں حرام ہیں۔ شریعتِ اسلامی کے احکام جاننے سے معلوم ہوتا ہے کہ عبادت سے متعلق جو احکام ہیں وہ ایک چوتھائی ہیں، اور تین چوتھائی احکام معاملات اور معاشرت سے متعلق ہیں، سورۂ نساء میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ’’تم آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ۔‘‘(۱) آیتِ مذکورہ معاملات کی تمام ناجائز صورتوں کو شامل ہے، سود ، قمار، رشوت خوری، ملاوٹ اور دھوکہ و فریب، غرض اُن تمام ناجائز ذرائعِ آمدنی کو شامل ہے ،جنہیں اللہ رب العزت نے ناجائز وحرام قرار دیا ہے(۲)،حرام سے بچنے اور حلال کو حاصل کرنے کے لیے قرآن وسنت میں مختلف عنوانات سے تاکیدیں کی گئی ہیں، ایک آیت میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ حلال کھانے کو انسان کے اعمال واخلاق میں بہت بڑا دخل ہے، اس کا کھانا پینا حلال نہیں ،تو اس سے اچھے اخلاق واعمال کی توقع مشکل ہے، ارشادِ ربانی ہے کہ: ’’ حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو‘‘۔ اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ اعمالِ صالحہ کا صدور اسی وقت ہوسکتا ہے، جب کہ انسان کا کھانا پینا حلال