محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
سرجری سے ہونے والا ضرر مسئلہ(۶۴۲): اگر سرجری پر مرتب ہونے والا ضرر موجودہ مرض کے ضرر سے کم ہو، تو اس صورت میں سرجری کرواسکتے ہیں۔(۱)سرجن پرضمان مسئلہ(۶۴۳): سرجن (Surgen) میں دو شرطوں کا ہونا ضروری ہے، اگران میں سے کوئی شرط مفقود ہوجائے، تو پھر سرجن ضامن (Cuarantor) ہوگا، ورنہ نہیں، اور وہ دو شرطیں یہ ہیں: (۱) سرجن اپنے فن میں بصیرت ومہارت (Goodat)رکھتا ہو۔ (۲) اس نے علاج (Treatment)میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی ہو، کیوں کہ بلا بصیرت ومہارت علاج بھی نارواں ہے، اور بصیرت وحذاقت کے باوجود کوتاہی بھی ناقابلِ قبول اور موجبِ ضمان ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ فقہ القضایا الطبیۃ المعاصرۃ ‘‘ : أن لا یترتب علی فعلہا ضرر أکبر من ضرر المرض الموجود ۔ (ص/۵۳۳ ، شروط جواز الجراحۃ) ما في ’’ أحکام الجراحۃ الطبیۃ ‘‘ : أن لا یترتب علی فعلہا ضرر أکبر من ضرر المرض ، مما یشترط لجواز فعل الجراحۃ الطبیۃ ألا تشتمل علی ضرر أکبر من ضرر المرض الجراحی ، فإن اشتملت علی ذلک حرم علی الطبیب الجراح فعلہا لما فیہ من تعریض الأرواح والأجساد للضرر الأکبر ، ووجب علی المریض البقاء علی الضرر الأخف ، والامتناع عن فعل الجراحۃ المشتملۃ علی الالقاء بالنفس إلی الہلاک والتلف ۔ (ص/۱۲۴ ، المطلب الثامن) ما في ’’ قواعد الفقہ ‘‘ : إذا تعارض مفسدتان روعي أعظمہما ضرراً بارتکاب أخفہما ۔ (ص/۵۶ ، فقہ النوازل :۴/۲۱۴ ، أحکام الجراحۃ)=