محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مسجد میں قبلہ کی سمت والی دیوار پر کیلنڈر مسئلہ(۶۶): مسجد میں قبلہ کی سمت والی دیوار پر کیلنڈر،تقویم،یا کسی دینی پروگرام کا کوئی اشتہاروغیرہ لگانا مکروہ ہے۔ (۱)مسجد میں ٹیپ ریکارڈر سے قرآن کریم سننا مسئلہ(۶۷): ٹیپ ریکارڈر سے قرآن کریم کا سننا خواہ مسجد کے باہر ہو یا اندر ، فی نفسہٖ درست ہے، لیکن اس سے مسجد میں شور وغل ہوگا(۲)،اس کی بجلی استعمال ہوگی(۳)،اور دیگر لوگ اسے بنیاد بناکر غلط قسم کی چیزیں بھی سننے سنانے کا جواز نکالیں گے ، اس لیے اس کی اجازت نہیں ہے ۔(۴) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : ولا بأس بنقشہ خلا محرابہ فإنہ یکرہ ، لأنہ یلہي المصلي ، ویکرہ التکلف بدقائق النقوش ونحوہا خصوصا في جدار القبلۃ ۔ ’’ الدر المختار ‘‘ ۔ قال ابن عابدین الشامي رحمہ اللہ : وکرہ بعض مشایخنا النقش علی المحراب وحائط القبلۃ ، لأنہ یشغل قلب المصلي ۔(۲/۳۷۳ ، کتاب الصلاۃ ، مطلب کلمۃ لا بأس دلیل علی أن المستحب غیرہ) ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : ومحل الاختلاف في غیر نقش المحراب ، أما نقشہ فہو مکروہ لأنہ یلہي المصلي ، کما فيفتح القدیر ۔ (۲/۶۵ ، کتاب الصلوٰۃ ، باب ما یفسد الصلوٰۃ وما یکرہ فیہا) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وکرہ بعض مشایخنا النقوش علی المحراب وحائط القبلۃ ، لأن ذلک یشغل قلب المصلي ۔ (۵/۳۱۹ ، الباب الخامس في آداب المسجد الخ) ما في ’’ حلبي کبیر ‘‘ : ومحل الکراہۃ التکلف بدقائق النقوش ونحوہ خصوصا في جدار القبلۃ ، لأنہ یلہي قلب المصلي ۔ (ص/۶۱۶ ، فصل في أحکام المسجد ، وکذا في فتح القدیر :۱/۴۳۴ ، کتاب الصلوٰۃ ، باب ما یفسد الصلوٰۃ وما یکرہ فیہا ، فصل ویکرہ =