محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
پان میں چونے کا استعمال مسئلہ(۵۹۶): چونا دو طرح کا ہوتا ہے، ایک وہ جو پتھر سے بنتا ہے، اور دوسرے وہ جو صدف جلا کر بنایا جاتا ہے، دونوں قسم کے چونے کا ایک ہی حکم ہے، یعنی پان میں بقدرِ ضرورت کھانا جائز ہے۔(۱)سودی بینک ملازم کی دعوت مسئلہ(۵۹۷): اگر کوئی شخص سودی بینک میں سودی حساب کتاب لکھنے کی ملازمت کرتا ہے، اور اس کا حلال کمائی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے، تو ایسے شخص کی دعوت قبول کرنے سے پرہیز کیا جائے، کیوں کہ سودی بینک کی تنخواہ حلال نہیں ہے، اور اگر وہ شخص کچھ ہدیہ وغیرہ دے ، تو اس کا ہدیہ قبول نہ کرے، لیکن اگر کسی مجبوری میں اس کے گھر کھانا کھالیا ، یا اس کا ہدیہ قبول کرلیا، تو وہ توبہ واستغفار کرے، کیوں کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ کسی شخص کے پیٹ میں حرام کمائی کا ایک لقمہ بھی چلا جائے، تو چالیس دن تک اس کی نماز ودعا قبول نہیں ہوتی ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ نفع المفتي ‘‘ : یباح أکل النورۃ مع الورق المأکول في دیار الہند ، لأنہ قلیل نافع، فإن الغرض المطلوب من الورق المذکور لا یحصل بدونہا ۔ (۴/۱۴۸، کتاب الحظر والإباحۃ ، قبیل ذکر ما یحل لبسہ وما لا یحل) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وسئل بعض الفقہاء عن أکل طین البخاري ونحوہ ، قال : لا بأس بذلک ما لم یضرّ ۔ (۵/۳۴۱ ، الکراہیۃ ، الباب الحادي عشر في الکراہۃ في الأکل)