محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
نل کنِکشن میں موٹر لگا کر پانی نکالنا مسئلہ(۵۴۶): آج کل گھروں میں حکومت سے منظور شدہ پانی کے نل لگوائے جاتے ہیں، مگر اس میں پانی کم آتا ہے، تو لوگ اپنی ذاتی بجلی کی موٹر لگاکر زیادہ پانی کھینچتے ہیں، اس صورت میں جن لوگوں کے پاس اپنی ذاتی موٹر یں نہیں ہوتیں اُن کو پریشانی ہوتی ہے، اس طرح کا کام کرنے میں اگر حکومت کی طرف سے اجازت نہ ہو، تو یہ قانوناً وشرعاً ناجائز وحرام ہے، قانوناً اس لیے کہ حکومت نے آب نوشی کے لیے جو نل مہیا کیے ہیں ،وہ سب لوگوں کو برابر برابر پانی فراہم کرنے کے لیے لگاکر دیئے ہیں، اور لوگوں نے حکومت کے اس پر وگرام اور شرائط کو قبول کرتے ہوئے پانی کی لائن حاصل کی ہیں، اس لیے اب اگر کوئی شخص گورنمنٹ کی جانب سے موٹر پر پابندی کے باوجود موٹر لگاکر زیادہ پانی حاصل کرتا ہے، تو وہ اس زائد پانی لینے اور موٹر لگانے میں حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدہ (Treaty)کی خلاف ورزی کرنے والا ہے، جس کی بنا پر وہ قانوناً مجرم ہے (۱)،اور شرعاً اس لیے کہ اس طرح کرنے سے دوسروں کو ایذا پہنچتی ہے، اور ایذائے مسلم حرام ہے(۲)، نیز اس طرح پانی لینا چوری ہے، جو شرعاً وقانوناً جرم ہے(۳)، اس میں اپنی جان ومال ، عزت وعظمت کو خطرے میں ڈالنا بھی ہے(۴)، یہ فعل قبیح اور شنیع بھی ہے، کیوں کہ اس میں بہت سارے لوگوں (صارفین جو ------------------------------ = بطہارتہ لأنہ تغیر والتغیر یطہر عند محمد ۔ ویفتی بہ للبلوی ۔ (۱/۴۵۰ ، باب الأنجاس ، البحر الرائق :۱/۳۹۵ ، کتاب الطہارۃ ، باب الأنجاس الفتاوی الہندیۃ :۱/۴۵۱ ، الباب السابع في النجاسۃ) (فتاوی محمودیہ: ۱۸/۲۰۶، کراچی)=