محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
آپریشن کے بعد زخم پر ٹانکے لگانا مسئلہ(۶۰۶): آپریشن کے بعد زخم پر ٹانکے لگانا شرعاً جائز ہے، کیوں کہ آپریشن کے بعد زخم کو کھلا چھوڑ دینے میں ضرر شدید کا اندیشہ ہے، لہٰذا بر بنائے قاعدہ ٔفقہیہ ضررِ اشد کے لیے ضررِ اَخف کو برداشت کرلیا جائے گا۔(۱)حاملہ عورت کا پیٹ چیرنا مسئلہ(۶۰۷): حاملہ عورت کو ولادت کا وقت قریب ہو، اور طبعی ولادت کے امکانات بالکل نہ ہوں، اور آپریشن نہ کرنے کی صورت میں عورت یا بچہ کی جان کو خطرہ ہو، تو ضرورۃًآپریشن کے لیے حاملہ کے پیٹ کو چیرنا درست ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ أحکام الجراحۃ الطبیۃ ‘‘ : من المہمات التی تشتمل علیہا مرحلۃ العمل الجراحی مہمۃ الثقب ، المتمثلۃ في إحداث الخرق في الموضع المحتاج إلی خرقۃ ۔۔۔۔۔۔ ویلجأ الأطباء إلی مہمۃ الثقب عند قیامہم بالجراحۃ التی تجری لإزالۃ السدد الموجود فی الأمعاء ، فیقوم الطبیب باستئصال الموضع التألف المسدود ووضع البدیل عنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ فیخرج منہا البراز ، وبعد انتہاء الحاجۃ ، ونجاح الجراحۃ الأولیٰ ، یقوم الطبیب بخیاطۃ ذلک الثقب ، وسدہ ، حتی یعود جدار البطن إلی حالتہ الأولیٰ ، والثقب في الأصل مفسدۃ لما یشتمل علیہ من إتلاف لجزء من الجسم ، إلا أنہ جائز عند وجود الحاجۃ الداعیۃ إلی فعلہ۔(ص/۴۰۴ ، المبحث الخامس في الثقب) ما في ’’ قواعد الفقہ ‘‘ : إذا تعارض مفسدتان رُوعي أعظمہما ضررًا بإرتکاب أخفہما ۔ (ص/۵۶ ، القاعدۃ : ۱۹) الحجۃ علی ما قلنا : =