محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب الشرکۃ ٭…شرکت کے مسائل…٭ عقد شرکت اور اس کی قسمیں مسئلہ(۳۷۰): دو یا دو سے زیادہ افراد (یا اشیاء ) کا کسی محل عقد سے مخصوص ہوجانے کو عقد شرکت کہتے ہیں(۱)، عقد شرکت شرعاً جائز ہے۔(۲) بنیادی طور پر شرکت کی تین قسمیں ہیں: (۱) شرکت اباحت (۲) شرکت ملک (۳) شرکت عقد۔(۱)شرکت اباحت : یہ ہے کہ عام لوگ کسی مباح چیز کے حق ملکیت میں شریک ہوں، جیسے جنگل کی لکڑیاں، سمندر کا پانی اورگھاس وغیرہ کہ ان میں یہ اُصول ہے کہ جو شخص بھی پہلے جاکر انہیں حاصل کرلے وہ ان کا مالک بن جاتا ہے۔(۲) شرکت ملک : یہ ہے کہ کوئی چیز دو یا اس سے زائد افراد کے درمیان ملکیت میں ؛ وراثت، خریداری، ہبہ یا کسی چیز پر قبضہ کرنے کی وجہ سے آجائے اور ان کا مال آپس میں اس طرح مل جائے کہ کوئی امتیاز باقی نہ رہے۔ پھر(عند الاحناف) شرکت ملک کی دو قسمیں ہیں: (۱) شرکت اختیاری (۲) شرکت غیر اختیاری۔شرکت اختیاری : یہ ہے کہ جس میں دو یا اس سے زائد شرکاء اپنے اختیار سے کسی چیز کی ملکیت میں شریک ہو، جیسے دونوں نے مل کر کوئی سامان خریدا ، وغیرہ۔شرکت غیر اختیاری : یہ ہے کہ دونوں کے کسی اختیار کے بغیر کوئی چیز ان کی ملکیت میں