محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ہوٹل کا صابون گھر لے جانا مسئلہ(۵۴۸): ہوٹلوں میں استعمال کے لیے جو صابون وغیرہ دیئے جاتے ہیں، ان کا اپنے گھر لے جانا درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ چیزیں استعمال کے لیے اباحۃً دی جاتی ہیں، نہ کہ تملیکاً، اور جو چیزیں اباحۃً دی جاتی ہیں، اُن اشیاء کا اپنے گھر لے جانا درست نہیں ہے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ الموسوعۃ الفقہیۃ ‘‘ : إباحۃ العباد کذلک علی نوعین : نوع یکون التسلیط فیہ علی العین لاستہلاکہا ۔ ونوع یکون التسلیط فیہ علی العین للانتفاع بہا فقط ۔ إباحۃ الاستہلاک : لہذہ الإباحۃ جزئیات کثیرۃ نکتفي منہا بما یأتي : الولائم بمناسباتہا المتعددۃ والمباح فیہا الأکل والشرب دون الأخذ ۔ (۱/۱۳۲، إباحۃ )