محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
گوڈول یعنی نام کی خریدو فروخت مسئلہ(۲۷۰): گوڈول (Good will)یعنی نام کی خریدو فروخت، مثلاً؛ایک دکان جس کا نام ’’ فیمس شاپ‘‘ ہے، جب اس دکان کی بیع ہو تو اس کے نام کا بھی الگ سے پیسہ لیا جاتا ہے، علامہ تھانوی رحمہ اللہ نے اس مسئلے کو مال کے بدلے میں وظائف سے دست برداری کے مسئلے پر قیاس کیا ہے، کیوں کہ نام بھی حق وظائف کے مشابہ ہے کہ ثابت علی وجہ الاصالۃ ہے، اور علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے وظائف سے دست برداری کے بدلے مال لینے کو جائز قرار دیا ہے، نیز لوگوں میں اس کا شمار مال میں ہونے لگا ہے، اور علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق مالیت لوگوں کے مال بنانے سے ثابت ہوجاتی ہے، جیسے بجلی ، گیس وغیرہ ، لہٰذا نام کی خرید وفروخت جائز ہے۔(۱)حق ایجاد کا رجسٹریشن مسئلہ(۲۷۱): حق ایجاد آدمی کا حق ہے، اور اس کے لیے اِس حق ایجاد کو رجسٹریشن کے ذریعہ محفوظ کرلینا بھی جائز ہے، کیوں کہ ابوداؤد میں حضرت اسمر بن مضرس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ا کے پاس حاضر ہوکر ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : فإنہم قالوا : یجوز أخذ العوض علی وجہ الإسقاط للحق ولا ریب أن الفارغ یستحق المنزول بہ ۔(۷/۲۶، کتاب البیوع ، مطلب في العرف الخاص) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : المالیۃ تثبت بتمویل الناس کافۃ أو بعضہم ۔ (۷/۷ ، مطلب في تعریف المال) (فقہی مقالات: ۱/۳۲۰، نظام الفتاوی: ۲/۳۱۶، امداد الفتاوی: ۳/۱۱۹)