محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب المساقاۃ والمزارعۃ ٭…مساقات ومزارعت کے مسائل…٭ عقد مساقات مسئلہ(۴۹۷): کچھ پیداوار کے بدلے درخت عامل کے حوالہ کرنے کا نام مساقات ہے، اور صاحبین (امام ابویوسف وامام محمد رحمہما اللہ)اس کے جواز کے قائل ہیں۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : ہی معاقدۃ دفع الأشجار إلی من یعمل فیہا علی أن الثمرۃ بینہما وہی کالمزارعۃ یعني لا یجوز عند الإمام ویجوز عندہما ۔ (۸/۲۹۸ ، کتاب المساقات ، تبیین الحقائق :۶/۴۴۲ ، کتاب المساقات) ما في ’’ الموسوعۃ الفقہیۃ ‘‘ : قال الجرجاني : ہي دفع الشجر إلی من یصلحہ بجزء من ثمرہ وہي جائزۃ شرعاً ، وہو قول المالکیۃ والحنابلۃ والشافعیۃ ومحمد وأبي یوسف من الحنفیۃ وعلیہ الفتویٰ عندہم ۔ (۳۷/۱۱۲) (قاموس الفقہ : ۵/۸۵)