محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
پنیر میں ڈالا جانے والا رینٹ مسئلہ(۵۹۱): جاپانی رینٹ جو پنیر میں ڈالا جاتا ہے، نباتات سے تیار ہوتا ہے،اور یوروپین رینٹ حیوانات سے تیار کیا جاتا ہے، لہٰذا جس پنیر میں نباتات سے تیارکردہ رینٹ ملائی جائے، اُس کا استعمال درست ہوگا(۱)، اور جس پنیر میں حیوانات سے تیار کردہ رینٹ ملائی جائے، اُس کا استعمال درست نہیں ہوگا(۲)، بعض حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ حیوانات سے تیارکردہ رینٹ ایک چمچہ کی مقدار سات سیر دودھ میں ملائی جاتی ہے، لہٰذا ’’ للأکثر حکم الکل ‘‘ کے تحت اس پنیر کے استعمال کی اجازت ہونی چاہیے ، نیز اس میں عمومِ بلویٰ بھی ہے؟…تو ایسے حضرات سن لیں کہ - اگر سات سیر دودھ میں ایک چمچہ پیشاب، شراب یا خون کا مخلوط کردیا جائے، تو کیا ’’للأکثر حکم الکل ‘‘ کے تحت اس دودھ کو پینے کی اجازت دے دی جائے گی؟ نیز اگر ناجائز پنیر کو استعمال نہ کیا جائے تو کیا زندگی کا کوئی شعبہ یا شریعت کا کوئی حکم معطل ہو گا؟ پھر(عمومِ بلویٰ) ابتلائے عام کے تحت اس حکم میں تسہیل کی گنجائش بے محل ہے۔ ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ تکملۃ فتح الملہم ‘‘ : وبہذا یتبین حکم الکحول المسکرۃ التي عمت بہا البلوی الیوم ، فإنہا تستعمل في کثیر من الأدویۃ والعطور والمرکبات الأخری ، فإنہا إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل إلی حلتہا أو طہارتہا ، وإن اتخذت من غیرہما ، فالأمر فیہا سہل ، ۔۔۔۔۔۔۔ وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرہا ، لا تتخذ من العنب أو التمر ، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البیترول وغیرہ ۔ (۳/۶۰۸ ، کتاب الأشربۃ ، حکم الکحول المسکرۃ ، دار العلوم کراچي) (۲) (فتاوی محمودیہ :۱۸/۲۰۰، ۲۰۱،کراچی، جدید مسائل کا حل :ص/۳۷۸،۳۷۹)