محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مخصوص ذاتی کارڈ کی خرید وفروخت مسئلہ(۳۵۲): کسی شخص کے پاس ایسی کمپنی کا کارڈ ہے کہ اس کمپنی میں عام لوگ (جن کے پاس اس کمپنی کا کارڈ نہیں) مزدوری کے لیے بھرتی نہیں ہوسکتے، اب وہ شخص اپنے اس کارڈ کو کسی دوسرے عام مزدور شخص کے ہاتھ فروخت کرے، تو گویا وہ اپنے حق الخدمت کو فروخت کر رہا ہے(۱)، جو مال نہیں ہے(۲)، جب کہ بیع کی صحت کے لیے مال کے بدلے مال کا ہونا ضروری ہے(۳)، اس لیے کارڈ کی یہ خرید وفروخت شرعاً جائز نہیں ہے۔این آئی ٹی (N.I.T.)کے حصص خریدنا مسئلہ(۳۵۳): این آئی ٹی (N.I.T.)(٭)کے حصص خریدنے کی شرعاً گنجائش ہے، البتہ ان سے بچنا اَولیٰ ہے، ملحوظ رہے کہ یہ جواز اس وقت ہے، جب کہ یونٹ خریداری فارم میں یہ شق کہ ’’ میں P.T.C. اور P.L.C. کی آمدنی نہیں چاہتا ہوں‘‘ اس کو اختیار کیا گیا ہو، اس لیے کہ ان کی آمدنی حرام ہے، لیکن N.I.T. کے ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ الدر المختار مع الشامیۃ ‘‘ : لا یجوز الإعتیاض عن الحقوق المجرّدۃ کحقّ الشفعۃ ۔ (۷/۲۵) (۲) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : المراد بالمال ما یمیل إلیہ الطبع ویمکن إدّخارہ لوقت الحاجۃ ۔ (۷/۷ ، کتاب البیوع) (۳) ما في ’’ مجمع الأنہر ‘‘ : البیع مبادلۃ مال بمال ۔ (۳/۴ ، دار الکتب العلمیۃ بیروت) (الاختیار لتعلیل المختار:۱/۱۵۱، النہر الفائق :۳/۳۳۴)(فتاوی محمودیہ:۱۶/۱۷۸، کراچی، فقہی مقالات:۱/۱۸۲، جدید فقہی مباحث:۳/۲۲۲، آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۶/۵۴،قدیم)=