محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
فصل تیار ہونے کے بعد اسی میں سے مزدوری مسئلہ(۲۶۵): مزدوروں سے یہ کہہ کر کھیتی کٹانا کہ اس فصل کو گاہنے اور تیار کرنے کے بعد تمہاری مزدوری اسی میں سے دی جائے گی، یہ قفیزِ طحان ہی کی ایک صورت ہے، جو شرعاً ناجائز ہے۔(۱)خچر اور کتے کی خرید وفروخت مسئلہ(۲۶۶): حرام جانوروں اور ان کی جلدوں سے انتفاع (دوا وغیرہ بنانے) کے لیے ان کی خرید وفروخت جائز ہے، لہٰذاخچر اورکتے کی خریدو فروخت بھی جائز ہوگی۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : صورۃ قفیز الطحان ؛ أن یستأجر الرجل من آخر ثورًا لیطحن بہا الحنطۃ علی أن یکون لصاحبہا قفیزٌ من دقیقہا ، أو استأجر انساناً لیطحن لہ الحنطۃ بنصف دقیقہا أو ثلثہ أو ما أشبہ ذلک ، فذلک فاسد ، والحیلۃ في ذلک لمن أراد الجواز ؛ أن یشترط صاحب الحنطۃ قفیزًا من الدقیق الجید ولم یقل من ہذہ الحنطۃ ۔ (۳/۱۱۳، فتاوی قاضي خان علی ہامش الہندیۃ :۲/۳۳۲ ، مجمع الأنہر:۳/۵۳۹ ، باب الإجارۃ الفاسدۃ) (فتاویٰ محمودیہ:۱۶/۵۸۶،کراچی) الحجۃ علی ما قلنا : (۲) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ویجوز بیع جمیع الحیوانات سوی الخنزیر۔ وہو المختار ۔ (۳/۱۱۴) ما في ’’ مجمع الأنہر ‘‘ : (یصح بیع الکلب والفہد وسائر السباع علمت) الکلب والفہد والسباع (أو لا) ۔ (۳/۱۵۱، کتاب البیوع ، الدر المختار مع الشامیۃ : ۷/۳۶۸ ، کتاب=