محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
تفریحی امور ٹی وی پر کرکٹ میچ مسئلہ(۶۵۱): ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنا بے شمار منکرات ومفاسد، مثلاً نیم عریاں عورتوں کا اسکرین پر دکھائی دینا (۱) ، اس میں مشغول ہونے کی وجہ سے نماز با جماعت کا فوت ہونا (۲)، مساجد جو عبادت کی جگہیں ہیں، ان میں اسی موضوع پر تذکرے وتبصرے کا ہونا(۳) ، وغیرہ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، اس لیے کرکٹ میچ کو ٹی وی پر دیکھنا دکھانا ، اور اس پر بحث ومباحثہ کرنا یہ سب معصیت کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون(۴) ، اور زندگی کے قیمتی اوقات کو ضائع کرنے میں داخل ہے ، جب کہ یہ دونوں چیزیں (تعاون علی الاثم اور ضیاعِ وقت) شرعاً ممنوع ہیں۔ ------------------------------ = أو تقصیر منہ إلا إذا حصل الہلاک بحریق غالب عام ، أو غرق غالب ونحوہما ، ۔۔۔۔ قال البغدادي عن بعض کتب الحنفیۃ ، وبقول الصاحبین یفتی الیوم لتغیر أحوال الناس ، وبہ یحصل صیانۃ أموالہم ۔ (۵/۳۸۴۷ ، کتاب الإجارۃ ، المبحث الخامس ، ضمان العین المستأجرۃ ، کتاب الفقہ علی المذاہب الأربعۃ :۳/۱۲۰) والحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {یٰبنيٓ اٰدم قد أنزلنا علیکم لباسًا یُواري سواٰ تکم وریشًا} ۔ (سورۃ الأعراف :۲۶) ما في ’’ الصحیح لمسلم ‘‘ : عن أبي ہریرۃ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ صنفان من أہل النار لم أرہما قوم سیاط کأذناب البقر یضربون بہا الناس ، ونساء کاسیات عاریات ممیلات =