محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب الإیمان والعقائد ٭…ایمان وعقائد کے مسائل…٭ ضروریات دین کی وضاحت مسئلہ(۱): ضروریاتِ دین وہ بنیادی باتیں ہیں جن پر ایمان کا مدار ہے، اور ان کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین میں سے ہونا قطعی ، یقینی اور متواتراً ثابت ہو، نیز ان کی شہرت اس درجہ ہو کہ عوام بھی ان کا حضورا کے دین سے ہونا جانتے ہوں، جیسے توحید، رسالت، ختم نبوت، حیات بعد الممات، سزا وجزاء اعمال، نماز ، روزہ ، زکوٰۃ کی فرضیت ، سود اور خمر کی حرمت وغیرہ ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ اکفار الملحدین في موسوعۃ رسائل الکشمیري ‘‘ : والمراد بالضروریات علی ما اشتہر في الکتب ما علم کونہ من دین محمد ﷺ بالضرورۃ ، بأن تواتر عنہ واستفاض ، وعلمتہ العامۃ کالوحدانیۃ والنبوّۃ وختمہا بخاتم الأنبیاء وانقطاعہا بعدہ ۔۔۔۔۔ وکالبعث والجزاء ووجوب الصلوٰۃ والزکوٰۃ وحرمۃ الخمر ونحوہا ۔ (۳/۲) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : قولہ : (ہو تصدیق الخ) معنی التصدیق قبول القلب وإذعانہ لما علم بالضرورۃ أنہ من دین محمد ﷺ بحیث تعلمہ العامۃ من غیر افتقار إلی نظر واستدلال کالوحدانیۃ والنبوۃ والبعث والجزاء ، ووجوب الصلاۃ والزکاۃ وحرمۃ الخمر ونحوہا ۔ اہـ۔ (۶/۳۵۴ ، ۳۵۵ ، کتاب الجہاد ، باب المرتد ، بیروت) (فتاویٰ محمودیہ:۱/۱۹۰، کراچی)