محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
قرآنیات ٭…قرآن کریم سے متعلق مسائل…٭ سات زمینوں کاثبوت مسئلہ(۲۶): سات زمینوں کا موجود ہونا،اللہ تعالیٰ کے ارشاد: {اللّٰہ الذي خلق سبعَ سمٰوٰتٍ وّمن الأرض مثلہنّ}۔ اور احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے(۱)، مگر شریعت نے ان کی جگہ طے نہیں کی، اس لیے اس بارے میں مختلف اقوال ملتے ہیں : (۱) سات زمینیں ایک دوسری کے اوپر ہیں، اور ہر دو کے درمیان فصل ہے ۔(۲) (۲)پہلے آسمان کے اوپردوسری زمین ہے، پھر دوسرے آسمان کے اوپر تیسری زمین ،علی ہذا القیاس چھٹے آسمان کے اوپر ساتویں زمین ہے، اور اس کے اوپر ساتواں آسمان ہے۔ (۳) (۳) سات زمینوں سے اقالیمِ سبعہ مراد ہے۔ (۴)معادن یا مٹی کے سات طبقات مراد ہیں۔(۴) (۵) بعض کا کہنا ہے کہ زمین ایک ہی ہے، اور مثلیت بعض صفات میں مراد ہے، عدد میں نہیں، مگر یہ قول صحیح نہیں ہے(۵)،قولِ اول راجح ہے ۔ ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {اللہ الذي خلق سبع سمٰوٰت ومن الأرض مثلہنّ} ۔’’اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور انہیں کی طرح زمین بھی۔‘‘ (سورۃ الطلاق : ۱۷)=