تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
0 اگر پڑھتے پڑھتے درمیان میں رک گئی اور سوچنے لگی اور سوچنے میں اتنی دیر لگ گئی یا دوسری یا چوتھی رکعت میں التحیات کے لیے بیٹھی تو فوراً التحیات نہیں شروع کی، کچھ سوچنے میں اس قدر دیر لگ گئی یا جب رکوع سے اٹھی تو دیر تک کچھ کھڑی سوچتی رہی اور اسی قدر دیر لگادی تو ان سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرنا واجب ہے، غرضے کہ جب بھولے سے کسی فرض یا واجب کی ادائیگی میں تین مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہُ کہنے کے بہ قدر دیر لگ جائے گی تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ a تین رکعت یا چار رکعت والی فرض نماز میں یا وتروں میں جب دو رکعت پر التحیات کے لیے بیٹھی تو دو دفعہ التحیات پڑھ گئی، تو بھی سجدۂ سہو واجب ہے اور اگر دو رکعت پر بیٹھ کر التحیات کے بعد اللھم صلی علی محمد تک درود شریف پڑھ گئی، یا اس سے بھی زیادہ پڑھ گئی، اور اس کے بعد اٹھ کھڑی ہوئی تب بھی سجدۂ سہو واجب ہے اور اگر اس سے کم پڑھا تو سہو کا سجدہ واجب نہیں، ظہر کی چار سنتوں کا بھی یہی حکم ہے کہ پہلے قعدہ میں اگر بہ قدر اللھم صلی علی محمد درود شریف پڑھ لیا تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ ؓ نفل نماز اور غیر موکدہ چار سنتوں میں دو رکعت پر بیٹھ کر التحیات کے ساتھ درود شریف بھی پڑھنا جائز ہے، اس لیے ان کے پہلے قعدہ میں درود شریف پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا، البتہ اگر قعداولیٰ میں دو دفعہ التحیات پڑھ لے تو نفل اور غیر موکدہ سنتوں میں بھی سجدۂ سہو واجب ہو گا۔ ؓ التحیات پڑھنے بیٹھی تو بھولے سے التحیات کی جگہ کچھ اور پڑھ گئی یا التحیات کی جگہ سورۂ الحمد پڑھ لی تو بھی سہو کا سجدہ واجب ہوگا۔ d نیت باندھنے کے بعد سبحانک اللھم کی جگہ دعائے قنوت پڑھنے لگی تو سہو کا سجدہ واجب نہیں، اسی طرح کہ فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں اگر الحمد کی جگہ التحیات یاکچھ اور پڑھنے لگی تو بھی سجدہ سہو واجب نہیں ہے اور اگر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں الحمد کے بعد کوئی سورت ملالی تب بھی سجدہ سہوواجب نہیں۔ ؑ تین رکعت یاچار رکعت والی نماز میں بیچ میں بیٹھنا بھول گئی، اور دو رکعت پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑی ہوگئی، تو اگر نیچے کا آدھا دھڑ ابھی سیدھا نہ ہو ا ہو تو بیٹھ جائے اور التحیات پڑھ لے تب کھڑی ہو اور ایسی حالت میں سجدۂ سہو کرنا واجب نہیں، اور نیچے کا آدھا دھڑ سیدھا ہوگیا ہو تو اب نہ بیٹھے بلکہ کھڑی ہوکر چاروں رکعتیں پڑھ لے، صرف اخیر میں بیٹھے اور اس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہے۔ اگر سیدھی کھڑی ہوجانے کے بعد پھر لوٹ آئے گی اور بیٹھ کر التحیات پڑھے گی تو گناہ گار ہوگی اور سجدۂ سہو اب بھی واجب ہوگا۔ f اگر چوتھی رکعت پر بیٹھنا بھول گئی تو اگر نیچے کا دھڑ ابھی سیدھا نہیں ہوا تو بیٹھ جائے اور التحیات، درود وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے اور سجدۂ سہو نہ کرے اور اگر سیدھی کھڑی ہوگئی تب بھی بیٹھ جائے، بلکہ اگر الحمد اور سورت پڑھ لی یا رکوع بھی کرلیا ہو تب بھی بیٹھ جائے اور التحیات پڑھ کر سجدۂ سہو کرلے اور اگر