تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور تنکے لے جاسکتا ہے، اس میں اگر ناپاکی گر جائے تو اسے اس وقت تک ناپاک نہیں کہیں گے جب تک اس کا رنگ، بو، مزہ بدل نہ جائے اور ایسا تالاب یا حوض جو دس ہاتھ لمبا، دس ہاتھ چوڑا ہو اور کم از کم اتنا گہرا ہو کہ چلو بھر کر پانی لیں تو زمین نہ کھلے، اور پاک پانی سے بھرا ہوا ہو تو یہ بھی بہتے ہوئے پانی کے حکم میں ہے، ایسے حوض اور تالاب کو ’’دہ دردہ‘‘ کہتے ہیں، اگر اس میں ایسی نجاست گر جائے جو گرنے کے بعد دکھائی نہ دے جیسے پیشاب، شراب، تو اس میں چاروں طرف وضو کرنا درست ہے، لیکن خاص اسی جگہ سے پانی نہ لے جہاں ناپاکی ہونے کا یقین ہو، اور اگر اس میں ایسی نجاست گر جائے جو گرنے کے بعد نظر آتی ہے جیسے مردہ کتا، تو وہ جس طرف پڑا ہو اس طرف وضو نہ کرے، اس میں دوسری طرف وضو کیا جاسکتا ہے، اگر اتنے بڑے حوض یا تالاب میں ناپاکی گرجائے اور اس کی وجہ سے پانی کا رنگ یا مزہ بدل جائے یا بو آنے لگے تو یہ بھی ناپاک ہوجائے گا۔ 3 اگر کوئی حوض یا تالاب ایسا ہے جو بیس ہاتھ لمبا اور پانچ ہاتھ چوڑا ہے، ایسا حوض بھی دہ دردہ کے حکم میں ہے۔ 4 اگر کوئی پانی دہ دردہ سے کم ہو جیسے گھروں کے برتنوں میں رکھا رہتا ہے یا عام طور پر ٹینکوں میں بھرا رہتا ہے، اگر اس میں ناپاکی گر جائے تو وہ ناپاک ہوجائے گا۔ 5 اگر پانی دہ دردہ سے کم ہے اور اس میں ایسی کوئی چیز مرجائے جس میں بہتا ہوا خون نہیں تو اس سے پانی نجس نہیں ہوتا۔ جیسے مچھر، مکھی، بھڑ، شہد کی مکھی وغیرہ۔ اور جو چیز پانی ہی میں پیدا ہو، اور پانی ہی میں اس کی بود و باش ہو جیسے مچھلی، مینڈک، کچھوا، کیکڑا وغیرہ تو پانی میں اس کے مرجانے سے پانی ناپاک نہ ہوگا، لیکن اگر خشکی میں رہنے والا مینڈک پانی میں مرجائے اور اس میں خون ہو تو پانی ناپاک ہوجائے گا اوربطخ اور مرغابی اگر پانی میں مر جائے تو بھی پانی ناپاک ہوجائے گا۔متفرق مسائل : 1 بچھونے کا ایک کونہ نجس ہے اور باقی سب پاک ہے تو پاک کونہ پر نماز پڑھنادرست ہے۔ 2 نجس بچھونے پر سوئے اور پسینہ سے وہ کپڑا نم ہوجائے تو کپڑا اور بدن ناپاک نہ ہوگا۔ ہاں اگر اتنا بھیگ جائے کہ بچھونے میں سے کچھ نجاست چھوٹ کر کپڑے یا بدن کو لگ جائے تو نجس ہوجائے گا۔ 3 نجس مہندی ہاتھوں پیروں میں لگائی، تو تین دفعہ خوب دھو ڈالنے سے ہاتھ پاؤں پاک ہوجائیں گے، رنگ کا چھڑانا واجب نہیں ۔ 4 اگر لکڑی کا تختہ ایک طرف سے نجس ہے اور دوسری طرف سے پاک ہے تو اگر