تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اذکار نماز مع ترجمہ نماز میں جو چیزیں پڑھی جاتی ہیں، ان سب کو ہم مع ترجمہ لکھتے ہیں۔تکبیر تحریمہ : اَللّٰہُ اَکْبَرْ۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ نماز شروع کرتے وقت اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہا جاتا ہے۔ اس کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں اور نماز کے درمیان رکوع و سجدہ کرنے کے لیے جاتے جاتے بھی تکبیر کہی جاتی ہے۔ثنا : سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ۔ اے اللہ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرا نام بہت برکت والا ہے اور تیری بزرگی بہت برتر ہے اور تیرے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں۔تعوذ : اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان مردو دسے۔تسمیہ : بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں (یا کرتی ہوں) جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔سورۂ فاتحہ یا الحمد شریف : {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِo اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَo صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْo غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَo}1 (1 الفاتحۃ) ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔ روز جزا کا مالک ہے، اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہم کو سیدھے راستے پرچلا، ایسے لوگوں کے راستہ پر جن پر تو نے انعام فرمایا ہے، نہ ان کے راستہ پر جن پر تیرا غضب نازل ہوا، اور نہ گمراہوں کے راستہ پر چلا۔