تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی، میرے اخلاق بھی اچھے کردے۔دولہا کو یوں مبارک باد دے ۔ بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکُمَا وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ۔ (احمد و ترمذی) اللہ تجھے برکت دے اور تم دونوں پر برکت نازل کرے اور تم دونوں کا خوب نباہ کرے۔جب چاند نظر پڑے تو یہ پڑھے : اَعوُذْ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ ھٰذَا۔ (ترمذی) میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس کے شر سے۔نیا چاند دیکھے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بَالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ۔ (حصن) اے اللہ اس چاند کو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکلا ہوا رکھ، جو تجھے پسند ہیں، اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔جب کسی کو رخصت کرے تو یہ پڑھے : اَسْتَوْدِعُ اللّٰہُ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔ (ترمذی) اللہ کے سپرد کرتا ہوں تیرا دین اور تیری امانت داری کی صفت اور تیرے عمل کا انجام۔ اور اگر وہ سفر کو جارہا ہے تو یہ دعا بھی اس کو دے۔ زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی وَغَفَرَ ذَنْبِکَ وَیَسَرَّلَکَ الْخِیْرَ حَیْثُ مَاکُنْتَ۔ (ترمذی) خدا پرہیز گاری کو تیرے سفر کا سامان بنائے اور تیرے گناہ بخشے اور جہاں تو جائے وہاں تیرے لیے خیر آسان فرمائے۔پھر جب وہ روانہ ہوجائے تو یہ دعا دے : اَللّٰھُمَّ اطْوِلْہُ الْبُعْدَ وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ۔ (ترمذی) اے اللہ اس کے سفر کا راستہ جلدی طے کرادے اور اس پر سفر آسان فرمادے۔جو رخصت ہورہا ہو وہ رخصت کرنے والے سے یوں کہے : اَسْتَوْدَعْکُمُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَاتَضِیْعُ وَدَائِعُہٗ۔ (حصن) تم کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کی حفاظت میں دی ہوئی چیزیں ضائع نہیں ہوتیں۔