تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
موجود ہو تو بہتر یہ ہے کہ بلی کے جھوٹے پانی سے وضو نہ کرے۔ اسی طرح دوسرے پانی سے وضو کرے۔ 3 بلی اگر دودھ یا سالن میں منہ ڈال دے تو اگر صاحب حیثیت ہے تو وہ کھانے سے پرہیز کرلے یہ بہتر ہے، اور اگر غریب آدمی ہے تو کھاپی لے، اگر چوہے نے کسی جگہ سے روٹی کو کتر دیا تو وہاں سے تھوڑی سی روٹی توڑ ڈالے پھر کھائے۔ 4 کھلی ہوئی مرغی جو ادھرادھر پھرتی ہے اور ہر طرح کی پاک و ناپاک چیزیں کھاتی ہے اس کا جھوٹا مکروہ ہے، بہ شرطے کہ اس کی چونچ پر ناپاکی کا یقین نہ ہو اور اگر اس کی چونچ ناپاک ہونے کا یقین ہو تو چونچ ڈالنے سے پانی، سالن وغیرہ ناپاک ہوجائے گا اور جو مرغی بند رہتی ہے اس کا جھوٹا مکروہ بھی نہیں بلکہ بلاکراہت پاک ہے۔ 5 شکار کرنے والے پرندے جیسے شکرہ، باز وغیرہ ان کا جھوٹا مکروہ ہے، لیکن ان میں سے جو پالتو ہو اور بند رہتا ہو، مردار نہ کھاتا ہو اور اس کی چونچ میں ناپاکی نہ ہونے کا یقین ہو تو اس کا جھوٹا پاک ہے۔ 6 حلال جانور جیسے مینڈھا، بکری، گائے، بیل، بھینس، ہرنی وغیرہ اور حلال پرندے جیسے فاختہ، طوطا، مینا، چڑیا ان سب کا جھوٹا پاک ہے اور گھوڑے کا جھوٹا بھی پاک ہے۔ 7 جن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے ان کا پسینہ بھی پاک ہے اور جن کا جھوٹا نجس ہے ان کا پسینہ بھی نجس ہے، اور جن کا جھوٹا مکروہ ہے ان کا پسینہ بھی مکروہ ہے۔ 8 اگر بلی نے کسی کا ہاتھ چاٹ لیا تو اس کو دھو کر نماز پڑھنا چاہیے، لیکن اگر بغیر دھوئے نماز پڑھ لی تب بھی نماز ہوجائے گی، البتہ پانی ہوتے ہوئے دھوئے بغیر نماز پڑھ لینا اچھا نہیں ۔ 9 اپنے شوہر اور محرم مردوں کے علاوہ دوسرے مردوں کا جھوٹا کھانا مکروہ ہے، اگر لاعلمی میں ایسا ہوجائے تو خیرکوئی ڈر نہیں ۔ 0 کتے کا جھوٹا ناپاک ہے، اگر پانی یا سالن میں منہ ڈال دے تو برتن سے سالن اور پانی کو پھینک دیں اور برتن کو کم از کم تین بار دھوئیں، ایسا کرنے سے پاک ہوجائے گا لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسے برتن کو سات بار دھوئے اور ایک بار مٹی بھی ملے۔ اگر کتے کا لعاب کپڑے میں لگ جائے تو بھی تین بار دھونے سے پاک ہوجائے گا، اور اگر کتایوں ہی بدن یا کپڑے سے چھو جائے، لعاب نہ لگے تو بدن او رکپڑا پاک رہے گا۔استنجا کے مسائل 1 پیشاب پاخانہ کے بعد خوب اچھی طرح دھوئے، جس سے ناپاکی دور ہوجانے کا یقین ہوجائے، کم از کم تین مرتبہ تو ضرور دھوئے اور اگر ناپاکی دور نہ ہو تو اس سے زیادہ دھوئے اور داہنے ہاتھ سے استنجانہ کرے، پیشاب پاخانہ اور استنجا کرتے