تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بے انتہا ہیں۔ خدائے پاک کی رحمتوں کا سرچشمہ ہے، نعمت و دولت کا خزانہ ہے۔ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سربلندی اور سرفرازی کا ذریعہ ہے، اس کے الفاظ بھی بہت مبارک ہیں، یہ سب سے بڑے بادشاہ کا کلام ہے۔ خالق و مالک کا پیام ہے جو اس نے اپنے بندوں اور بندیوں کے لیے بھیجا ہے، اس کے الفاظ بہت بابرکت ہیں، اس کی تلاوت کرنے والا آخرت کے بے انتہا اجور و ثمرات کا مستحق تو ہوتا ہی ہے۔ دنیاوی زندگی میں بھی رحمت و برکت اور عزت و نصرت اس سے ہم کنار ہوتی ہے اور یہ شخص سکون قلب اور خوش حالی کی زندگی گزارتا ہے، کلام اللہ کی عجیب شان ہے۔ اس کے پڑھنے سے کبھی سیری نہیں ہوتی اور برسوں پڑھتے رہو، کبھی پرانا معلوم نہیں ہوتا۔ یعنی تلاوت کرنے والے کی طبیعت کا لگاؤ اس بنیاد پر ختم نہیں ہوتا کہ بار بار ایک ہی چیز کو پڑھ رہا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ جتنی بار پڑھتے ہیں نئی چیز معلوم ہوتی ہے۔ قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کا ذکر زبان پر جاری رکھنے سے بہت منافع حاصل ہوتے ہیں، ایک مرتبہ سرور عالم ﷺ نے حضرت ابوذرؓ کو چند وصیتیں فرمائیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ عَلَیْکَ بِتِلَاوَۃِ الْقُرْاٰنِ وَذِکْرِ اللّٰہِ ل فَاِنَّہٗ ذِکْرٌ لَّکَ فِی السَّمَآئِ وَنُوْرٌ لَّکَ فِی الْاَرْضِ۔ یعنی تم تلاوت قرآن اور ذکر اللہ کو اپنے اوپر لازم کرلو اور کیوں کہ اس سے آسمان میں تمہارا تذکرہ ہوگا اور زمین میں تمہارے لیے نور ہوگا۔ (مشکوٰۃ المصابیح:۲/ ۴۱۵)آخری منزل پر : حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن قرآن والے سے کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور (جنت کے درجات) میں چڑھتا جاکیوں کہ تیری منزل اس آیت کے پاس ہے جس کو تو سب سے آخر میں پڑھے۔ (مشکوٰۃ) یعنی چڑھتے چڑھتے جہاں تیری قرات ختم ہوگی وہیں تیری منزل ہے۔ لہٰذا جس کو جتنا قرآن شریف یاد ہوگا اتنا ہی اس کو بلند درجہ ملے گا۔ویران گھر : حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے دل میں قرآن کا کچھ حصہ (بھی) نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے۔ (ترمذی) معلوم ہوا کہ دل ایک عمارت ہے جس کی آبادی قرآن شریف سے ہے۔قابل رشک : حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ رشک صرف دو آدمیوں پر ہے۔ ایک وہ جس کو خدا نے قرآن دیا سو وہ اس میں سے رات دن لگا رہتا ہے۔ نمازوں میں پڑھتا ہے، تلاوت کرتا ہے اس پر