تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں۔ جب کسی گلی میں سے گزرو تو گانوں کی آوازیں آتی ہیں، مگر بچے کے قرآن پڑھنے کی آواز نہیں آتی۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔بے نمازی کا حشر : نماز کی پابندی ہربالغ مرد و عورت پر لازم ہے۔ سرکار عالمﷺ کا ارشاد ہے کہ جس نے نماز کی پابندی کی (قیامت کے دن) نماز اس کے لیے نور ہوگی اور (اس کے ایمان کی) دلیل اور (اس کے لیے) نجات کا سامان ہوگی اور جس نے نماز کی پابندی نہ کی وہ شخص قیامت کے دن قارون، ہامان، فرعون اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا۔ (مشکوٰۃ شریف بحوالہ احمد، دارمی، بیہقی) دیکھو جو نماز کی پابندی نہ کرے اس کا حشر کیسے بڑے کافروں کے ساتھ بتایا، جو کفر کے سرغنے تھے اور خدا کے باغیوں کے ذکر میں جن کا ذکر سب سے پہلے آتا ہے، ان کے ساتھ حشر ہونے کے کام کرنا بڑی ناسمجھی ہے۔ بزرگوں نے بتایا ہے کہ ان چار شخصوں کا ذکر اس وجہ سے کیا ہے کہ نماز چھوڑنے والے عموماً چار قسم کے ہوتے ہیں۔ ۱۔ جو حاکم ہونے کی وجہ سے نماز ترک کرتے ہیں، یہ لوگ فرعون کے ساتھی ہوئے کیوں کہ وہ حکومت کی وجہ سے اللہ پاک سے باغی بنا تھا۔ ۲۔ جو مال داری کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے، یہ لوگ قارون کے ساتھی ہوں گے، کیوں کہ وہ مال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا نافرمان بنا تھا۔ ۳۔ جو لوگ ملازمت کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے یہ لوگ ہامان کے ساتھی ہوں گے کیوں کہ اس نے فرعون کا وزیر ہونے کی وجہ سے خدائے پاک کی بغاوت اور سرکشی اختیار کی تھی۔ ۴۔ جو لوگ تجارت اور دکان داری کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے، یہ لوگ ابی بن خلف کے ساتھ ہوں گے، یہ شخص بڑا مشرک تھا۔ تجارت کرتا تھا۔ اس کو حضور اقدسﷺ نے اپنے دست مبارک سے قتل فرمایا تھا۔ ان اسباب کے علاوہ اور اسباب بھی ہیں جن کی وجہ سے نمازیں ترک کی جاتی ہیں۔ مثلاً بچوں کے رونے کی وجہ سے یا ان کو نہلانے دھلانے کی وجہ سے اورکھلانے پلانے کی مشغولیت کی وجہ سے یا دیر میں سونے کے باعث دیر سے آنکھ کھلنے کی وجہ سے یا جلدی سونے کے تقاضے کی وجہ سے، سفر کی وجہ سے اور دکھ تکلیف کی وجہ سے، ان میں سے بہت سی چیزیں وہ ہیں جو عورتوں کی نمازیں قضا ہونے کا سبب بنتی ہیں۔ حالاں کہ جب تک جان میں جان رہے اور ہوش باقی ہو فرض نماز ترک کرنے کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ے۔دکھ سکھ اور سفر حضر حرج مرض میں نماز کا اہتمام فرض ہے : اگر دکھ