تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۃ الکوثر : {اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَo فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْo اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْاَبْتَرُo}1 (1 الکوثر) (اے نبیﷺ) ہم نے آ پ کو کوثر عطا کی ہے، پس تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو، بے شک تمہارا دشمن ہی بے نام و نشان ہونے والا ہے۔سورۃ الاخلاص : {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌo اَللّٰہُ الصَّمَدُo لَمْ یَلِدْ۵لا وَلَمْ یُوْلَدْo وَلَمْ یَکُنْ لَّہ کُفُوًا اَحَدٌo}1 (1 الاخلاص) (اے نبیﷺ) کہہ دو کہ وہ (یعنی) اللہ یگانہ ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس سے کوئی پیدا نہیں ہوا، اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور کوئی اس کے برابر نہیں۔سورۃ الفلق : {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِo مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَo وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَo وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِo وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَo}1 (1 الفلق) (اے نبیﷺ دعا میں یوں) کہو کہ میں صبح کے رب کی پناہ لیتا ہوں تمام مخلوق کے شر سے اور اندھیرے کے شر سے۔ جب اندھیرا پھیل جائے اور گرہوں میں دم کرنے والیوں کے شر سے اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے پر آجائے۔سورۃ الناس : {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo مَلِکِ النَّاسِo اِلٰہِ النَّاسِo مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ۵لا الْخَنَّاسِo الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِo مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِo}1 (1 الناس) (اے نبیﷺ دعامیں یوں) کہو کہ میں آدمیوں کے رب، آدمیوں کے بادشاہ، آدمیوں کے معبود کی پناہ لیتا ہوں، اس وسوسہ میں ڈالنے والے، پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنات میں سے ہو یا آدمیوں میں سے۔رکوع میں پڑھنے کی تسبیح : سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ۔ پاکی بیان کرتا ہوں اپنے پروردگار بزرگ کی۔رکوع سے اٹھتے وقت کی تسبیح : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ۔