تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہﷺ مال والے تو بڑے درجات اور ہمیشہ کی نعمتیں لے اڑے (اور ہم محروم رہ گئے) آپ نے فرمایا کیسے؟ عر ض کیا وہ بھی نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں اور وہ بھی روزے رکھتے ہیں جیسا کہ ہم روزے رکھتے ہیں اور وہ صدقہ کرتے ہیں، لیکن ہم صدقہ نہیں کرتے اور وہ غلام آزاد کرتے ہیں ہم نہیں کرتے (لہٰذا مالی عبادت میں وہ ہم سے بڑھ گئے)۔ آپ نے فرمایا کہ میں تم کو ایسی چیز نہ بتاؤں کہ اس کے سبب تم ان لوگوں کو پکڑلوگے (یعنی ان کے برابر ہوجاؤگے) جو تم سے پہلے گزر گئے، اور ان سے آگے بڑھ جاؤگے جو تمہارے بعد ہوں گے اور کوئی تم سے افضل نہ ہوگا۔ سوائے اس کے جو تمہارے جیسا عمل کرے، ان حضرات نے عرض کیا جی ہاں، ارشاد فرمایئے۔ فرمایا، ہر فرض نماز کے بعد ۳۳ بار سُبْحَانَ اللّٰہُ، ۳۳ بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور ۳۴ بار اَللّٰہُ أَکْبَرُ پڑھ لیا کرو۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ حضرات (خوشی خوشی) چلے گئے۔ پھر آکر عرض کیا یارسول اللہﷺ، ہمارے مال دار بھائیوں نے بھی ان کو سن لیا، اور اس پر عمل کرلیا، لہٰذا ہم پھر پیچھے رہ گئے۔ آپ نے فرمایا۔ یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے دے۔ (مشکوٰۃ: ص ۸۹ عن البخاری و مسلم)نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد پڑھنے کے لیے : حضرت مسلم تمیمیؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز مغرب سے فارغ ہوکر کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ کہے: اَللّٰھُمَّ أَجِرْنِيْ مِنْ النَّارِ۔ اے اللہ مجھے دوزخ سے محفوظ رکھیو۔ جب تم اس کو کہہ لوگے پھر رات کو تمہاری موت آجائے تو دوزخ سے محفوظ رہوگے، اور اگر اس دعا کو نماز فجر کے بعد کسی سے بات کیے بغیر کہہ لوگے اور اسی دن مرجاؤگے تو دوزخ سے محفوظ رہوگے۔ (مشکوٰۃ عن ابی داود) دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر اور نماز مغرب سے فارغ ہونے کے بعد اسی طرح بحالت تشہد بیٹھے ہوئے جو شخص دس مرتبہ یہ پڑھ لے: لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمَلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے۔ اسی کے ہاتھ میں خیر ہے، وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو اس کے لیے ہر مرتبہ کے بدلہ دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ نامہ اعمال سے مٹادیئے جائیں گے اور اس کے دس درجے بلند کردیئے جائیں گے اور ہر بری چیز سے اور شیطان مردود سے محفوظ رہے گا اور شرک کے سوا کوئی