تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گناہ اس کو ہلاک نہ کرسکے گا اور عمل کے اعتبار سے سب سے افضل رہے گا، ہاں اگر کوئی شخص اس سے زیادہ پڑھ کر آگے بڑھ جائے تواور بات ہے۔ (مشکوٰۃ عن احمد)وتر کی نماز : وتر کی نماز تین رکعت ہے، اس کا وقت وہی ہے جو عشاء کا ہے، لیکن عشاء کے فرضوں سے پہلے نہیں پڑھی جاسکتی، وتر نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین رکعت نماز وتر کی نیت کرکے نماز شروع کردے اور دو رکعتیں حسب معمول پڑھ کر قعدہ میں بیٹھے اور عبدہ و رسولہ تک التحیات پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں اَلْحَمْدُ اور سورت سے فارغ ہوکر اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہتے ہوئے کاندھوں تک ہاتھ اٹھائے اور پھر اسی طرح ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھے جیسے پہلے بتایا جاچکا ہے۔ اس کے بعد رکوع میں جائے اور باقی نماز معمول کے مطابق پور ی کرے۔دعائے قنوت یہ ہے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ اِیَاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْا رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقُ۔ اے اللہ! ہم مدد چاہتے ہیں تجھ سے، اور معافی مانگتے ہیں تجھ سے، اور ایمان لاتے ہیں تجھ پر اوربھروسہ رکھتے ہیں تجھ پر، اور ہم تیری اچھی تعریف کرتے ہیں، اور تیرا شکرکرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے ہیں اور اس سے الگ اور علیحدہ ہوجاتے ہیں جو تیری نافرمانی کرتا ہے۔ الٰہی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں، اور تیری ہی طرف ہم دوڑتے ہیں اور ہم تیری ہی طرف جھپٹتے ہیں اور امیدوار ہیں تیری رحمت کے اور ڈرتے ہیں تیرے عذاب سے، بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔ mاگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو(بجائے اس کے) یہ دعا پڑھ لے۔ رَبَّنَـآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃَ وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃَ وَّاقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ لیکن ہمیشہ اسی کو نہ پڑھتے رہیں، بلکہ دعائے قنوت جلد یاد کرلیں۔سنن موکدہ کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے : ۲۳۔ وَعَنْ اُمِّ حَبِیْبَۃَ ؓ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ مَنْ صَلَّی فِیْ یَوْمٍ وَّلَیْلَۃِ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً بُنِیَ لَہٗ بَیْتٌ فِی الْجَنَّۃِ اَرْبَعًا قَبْلَ الظُّھْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَھَا وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَاۃِ الْغَدَاۃِ۔ (رواہ الترمذی و رواہ مسلم ایضا من غیر تفصیل الرکعات والامام احمد کذلک وزاد فقالت ام حبیبہ فما برحت اصلیھن بعد) حضرت ام حبیبہؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدسﷺ نے فرمایا کہ جو شخص رات دن میں