تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ یا سلام لانے والے کو خطاب کرکے یوں کہے: وَعَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَامُ۔ (حصن) تم پر اور اس پر سلامتی ہو۔جب چھینک آئے تو کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اس کو سن کر دوسرا مسلمان یوں کہے: یَرْحَمْکَ اللّٰہُ۔ اللہ تم پر رحم فرمائے۔ اس کے جواب میں چھینکنے والا یوں کہے: یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحْ بَالَکُمْ۔ اللہ تم کو ہدایت پر رکھے اور تمہار ا حال سنوار دے۔ (مشکوٰۃ عن البخاری) فائدہ: چھینک جسے آئی ہو، اگر وہ عورت ہو تو جواب دینے والا یَرْحَمْکَ اللّٰہُ کاف کے زیر کے ساتھ کہے۔ فائدہ: اگر چھینکنے والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نہ کہے تو اس کے لیے یَرْحَمْکَ اللّٰہُ کہنا واجب نہیں اور اگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے تو جواب دینا واجب ہے۔ فائدہ: چھینکنے والے کو زکام ہو یا اور کوئی تکلیف ہو جس سے چھینکیں آتی ہی چلی جائیں تو تین دفعہ کے بعد جواب دینا ضروری نہیں۔ (مرقات وعمل الیوم واللیتہ ابن السنی)بدفالی لینا : کسی چیز یا کسی حالت کو دیکھ کر ہرگز بدفالی نہ لے۔ اس کو حدیث شریف میں شرک فرمایا گیا۔ اگر خواہ مخواہ بلااختیار بدفالی کا خیال آئے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ لَایَاتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْھَبْ بِالسَّیِّئَاتِ اِلَّآ اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ۔ (حصن) اے اللہ بھلائیوں کو آپ ہی وجود دیتے ہیں اور بدحالیوں کو صرف آپ ہی دور فرماتے ہیں۔ برائی سے بچانے اور نیکی پر لگانے کی طاقت صرف آپ ہی کو ہے۔جب آگ لگتی دیکھے : تو اللّٰہ اکبر کے ذریعہ بجھائے۔ یعنی اللّٰہ اکبر پڑھے۔ جس سے وہ ان شاء اللہ بجھ جائے گی۔ صاحب حصن حصین فرماتے ہیں کہ یہ مجرب ہے۔