تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ نے (اس کی)سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔قومہ کی تحمید : رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ اے ہمارے رب، تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔سجدہ میں پڑھنے کی تسبیح : سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی۔ پاکی بیان کرتا ہوں میں اپنے پروردگار برتر کی۔تشہد یا التحیات : اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلٰواتُ وَالطَّیِبٰتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ تمام قولی عبادتیں اور تمام فعلی عبادتیں اور تمام مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، سلام ہو تم پر اے نبیﷺ اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد مصطفیﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کو نماز میں ہر دو رکعت کے بعد اور آخری رکعت میں بیٹھ کر پڑھا جاتا ہے۔درود شریف : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اَنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْراھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْراھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدﷺ پر! اور ان کی آل پر جیسا کہ رحمت نازل فرمائی تو نے ابراہیم ؑ پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق ہے، بڑی بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمدﷺ پر! اور ان کی آل پر جیسا کہ برکت نازل فرمائی تو نے ابراہیم ؑ پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق ہے، بڑی بزرگی والا ہے۔ درود شریف کو آخری رکعت میں بیٹھ کر التحیات کے بعد پڑھتے ہیں۔درود شریف کے بعد کی دعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ