تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے غسل کرلے تو اس غسل سے پاک نہ ہوگی اور پاک عورت کے احکام اس پر جاری نہ ہوں گے۔ m محدث مرد ہو یا عورت قرآن شریف نہیں چھو سکتے۔ البتہ حفظ قرآن شریف پڑھ سکتے ہیں، جب کوئی شخص پیشاب پاخانہ کرنے یا اور کسی وجہ سے بے وضو ہوجائے تو وہ کھانا بھی کھا سکتا ہے اور قرآن شریف بھی پڑھ سکتا ہے اور کلمہ و درود شریف و استغفار بھی پڑھ سکتا ہے۔ البتہ قرآن شریف چھو نہیں سکتا اور نہ وضو کیے بغیر نماز پڑھ سکتا ہے فرض نماز یا نفل۔ m جنبی اور حائض کو نہ قرآن شریف پڑھنے کی اجازت ہے نہ چھونے کی۔ m قرآن شریف کے علاوہ پڑھنے کی جو چیزیں ہیں، جیسے پہلا، دوسرا، تیسرا، چوتھا کلمہ اور درود شریف اور استغفار ان کو جنب اور حائض سب پڑھ سکتے ہیں، بلکہ اگر کسی آیت کو بہ طور دعا جنب اور حائض پڑھیں تو اس کے پڑھنے کی بھی اجازت ہے جیسے ربنا اتنا فی الدنیا (آخر تک) البتہ بہ طور تلاوت پڑھنے کی اجازت نہیں۔ m جس شخص پر غسل فرض ہو اور جو عورت ماہواری سے ہو اسے مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ہے۔دستور العمل : تلاوت اور ذکر اور صلوٰۃ والسلام کے فضائل معلوم ہوئے۔ اب ہر شخص اپنے اپنے حالات اور اپنی اپنی فرصت کے اعتبار سے کوئی ایسا دستور العمل بنالے جس پر عمل کرتا رہے ہم ایک ایسا دستور العمل لکھ رہے ہیں جس پر باآسانی ہر شخص عمل کرسکتا ہے۔صبح و شام : ۱۔ صبح کو سورۃ یٰسین پڑھیں اور اس کے ساتھ حسب فرصت پارہ دو پارہ پڑھیں۔ ۲۔ صبح شام سو مرتبہ کلمہ سوم یعنی سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ ِالَّا للّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ وَلَا حُوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمِ پڑھیں۔ ۳۔سو مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحِیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھیں۔ ۴۔سو مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ (نماز میں جو درود پڑھتے ہیں وہ بہتر ہے۔) ۵۔سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکَ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ ۶۔سو مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ ۷۔سیّد الاستغفار ایک مرتبہ۔ ۸۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٗ (تین بار) سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ زَنِہٖ عَرْشِہٖ (تین بار) سُبْحَانَ اللّٰہِ بِحَمْدِہٖ رَضَا نَفْسِہٖ (تین بار) سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ مَدَادَ کَلِمِاتِہٖ (تین بار)۔ اگر نماز1 (1 عورتیں تنہا پڑھتی ہوں وہ فجر کے فرض پڑھ کر اسی جگہ بیٹھے بیٹھے ذکر کرتی رہیں