تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چلنے کو ترقی اور کامیابی سمجھنے لگے ہیں، ناچ مردوں کو اپنی طرف مائل کرنے کا سب سے زیادہ کامیاب ذریعہ ہے، اس سے جنسی ابھار پیداہوتا ہے اور یہ بے حیائی کے پورے مراتب و منازل طے ہونے کا ذریعہ ہے۔ فائدہ: حدیث کے آخر میں فرمایا کہ ایسی عورتیں جنت میں نہ داخل ہوں گی نہ ان کی خوشبو پاسکیں گی، پھر فرمایا کہ اس کی خوشبو اتنی اتنی دور سے سونگھی جاتی ہے، اس حدیث میں اس مسافت کا ذکر نہیں ہے جس کی دوری سے جنت کی خوشبو سونگھی جاتی ہے، بعض روایات حدیث میں ہے کہ جنت کی خوشبو سو برس کی مسافت سے سونگھی جاتی ہے۔ (الترغیب) دیکھو ایسی جنت سے محرومی کیسی بدبختی ہے۔جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرے وہ ایسی ویسی ہے : (۲۲۶) وَعَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ عَیْنٍ زَانِیَۃً وَالْمَرْاَۃُ اِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَھِیَ کَذَا وَکَذَا، یَعْنِیْ زَانِیَۃٌ۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی وقال حدیث صحیح) ’’حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (نظر بد ڈالنے والی) ہر آنکھ زنا کار ہے اور کوئی عورت جب عطر لگا کر (مردوں کی) مجلس کے قریب سے گزرے تو ایسی ویسی ہے۔ یعنی زناکار ہے۔‘‘ (مشکوٰۃ ص ۹۶، از ابوداؤد والترمذی) تشریح: اس حدیث میں اول تو ایک قاعدہ کلیہ ارشاد فرمایا کہ بدنظری کرنے والی ہر آنکھ زناکار ہے، یہ حکم مردوں اور عورتوں دونوں کو شامل ہے۔ جو مرد نامحرم عورتوں کو دیکھے یا جو عورت نامحرم مردوں کی تاک جھانک کرے۔ ایسے مرد اور عورت کی آنکھ زناکار ہے، اصل زنا جس کو کہتے ہیں سبھی کو معلوم ہے، لیکن زنا کے اسباب کو بھی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زنا فرمایا ہے۔اعضاء کا زنا : ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے اور کانوں کا زنا سننا ہے، اور زبان کا زنا بات کرنا ہے اور ہاتھوں کا زنا پکڑنا ہے اور پاؤں کا زنا چل کر جانا اور دل (بدکاری کی) خواہش اور تمنا کرتا ہے اور شرمگاہ اس(کی امید) کو جھٹلادیتی یا سچا کردیتی ہے۔ (مشکوٰۃ ص ۲۰ عن المسلم) معلوم ہوا کہ نامحرم مرد و عورت کا ایک دوسرے پر نظر ڈالنا بھی زنا ہے اور بدنیتی کے ساتھ یا لذت کے لیے نامحرم مرد و عورت کا آپس میں بات کرنا اور سننا بھی زنا ہے، کسی نامحرم مرد یا عورت کی طرف بری نیت سے چل کر جانا یا ہاتھ سے چھونا یہ سب زنا ہے۔ گو بڑا زنا دونوں کی شرمگاہوں کا ملنا ہے۔