تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مردوں سے علیحدہ ہوکر چلیں۔ راستو ں کے درمیان سے نہ گزریں، بلکہ کناروں پر چلیں۔ (ابودائود) چاندی کے زیور سے کام چلانا بہترہے۔ (ابودائود) جو عورت شان (بڑائی) ظاہر کرنے کے لیے سونے کا زیور پہنے گی تو اس کو (اس کی وجہ سے عذاب ہوگا) (ابودائود) عورت کو اپنے ہاتھوں میں مہندی لگاتے رہنا چاہیے۔ (ابودائود) اور یہ بھی فرمایا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ عورت کی خوشبو ایسی ہو جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو نہ آئے۔ (یعنی بہت ہی معمولی خوشبو ہو) (ابودائود) باریک کپڑا نہ پہنیں۔ (ابودائود) اگر دوپٹہ باریک ہو تو اس کے نیچے موٹا کپڑالگالیں۔ (ابودائود) بجنے والا زیور نہ پہنیں۔ (ابودائود) جو عورتیں مردوں کی شکل و صورت اختیار کریں ان پر اللہ کی لعنت ہے۔ (بخاری) اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہر گز کوئی (نامحرم) مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے، اور ہرگز کوئی عورت سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ محرم ہو۔ (بخاری)متفرق آداب اکڑا کڑ کر اِتراتے ہوئے نہ چلو۔ (قرآن شریف) کوئی مرد دو عورتوں کے درمیان نہ چلے۔ (ابودائود) اللہ تعالیٰ کو صفائی ستھرائی پسند ہے، لہٰذا گھروں سے باہر جو جگہیں خالی پڑی ہیں، ان کو صاف رکھا کرو (ترمذی) عورتیں اندر گھر میں صفائی خود رکھیں اور باہر بچوں سے صفائی کرادیا کریں۔ اس گھر میں (رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا (جاندار کی) تصویریں ہوں۔ (بخاری) جب کسی کا دروازہ کھٹکھٹائو اور اندر سے پوچھے کون ہے تو یہ نہ کہو میں ہوں (بلکہ اپنا نام بتادو) (بخاری) چھپ کر کسی کی بات نہ سنو۔ (بخاری) جب کسی کو خط لکھو تو شروع میں اپنا نام لکھ دو۔ (ابودائود) جب کسی کے گھر جائو تو پہلے اجازت لے لو، پھر اندرجائو۔ (بخاری) اور اجازت سے پہلے اندر نظر بھی نہ ڈالو۔ (ابودائود) تین بار اجازت مانگو، اگر اجازت نہ ملے تو واپس ہوجائو۔ (بخاری) اور اجازت لیتے وقت دروازہ کے سامنے کھڑے نہ ہو، بلکہ دائیں یا بائیں کھڑے رہو۔ (ابودائود)