تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعالیٰ بچائیں زکوٰۃ روکنے سے اور نفس کی کنجوسی سے جو اسلام کے ایک رکن کو گرادے۔چوتھا رکن : حج بیت اللہ کے متعلق حضور اقدس ﷺ نے ارشادفرمایا ہے کہ: مَنْ مَّلَکَ زَادًا وَّرَاحِلَۃً تُبْلِّغُہٗ إِلٰی بَیْتِ اللّٰہَ وَلَمْ یَحُجَّ فَلَا عَلِیْہِ إِنْ یَّمُوتُ یُھُوْدِیًّا أَوْ نَصْرَانِیًّا وَذٰلِکَ إِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ یَقُوْلُ وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَیْہَ سَبِیْلًا۔ (مشکاۃ المصابیح) جس کے پاس زاد راہ اور سواری کا انتظام ہو، جو اسے بیت اللہ تک پہنچادے اور ایسا شخص حج نہ کرے سو کچھ عجب نہیں کہ یہودیت یا عیسائیت کی حالت میں مرے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اور اللہ کے لیے لوگوں کے ذمہ بیت اللہ کا حج کرنا ہے جو وہاں پہنچنے کی وسعت رکھتا ہو۔ (مشکوٰۃ شریف) کیسے ظالم لوگ ہیں جو حقیر اورفانی روپیہ کو بچانے کے لیے حج کو ترک کرتے ہیں : مبادا دل آں فرو مایہ شاد کہ از بہر دنیا دہد دیں بباد جس پر حج فرض ہوجائے جلد سے جلد کرلے، کل پر نہ ٹالے، ایک حدیث میں ارشاد ہے: مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْیَعْجَلُ۔ (مشکاۃ المصابیح) یعنی جو حج کو جانا چاہے اسے جلدی کرنا ضروری ہے۔ حج اتنابڑا رکن ہے کہ اس کے تارک کو رحمتہ اللعالمین ﷺ نے یہودیت یا عیسائیت کی موت پر مرنے والا فرمایا ہے۔ (العیاذ باللہ)پانچواں رکن : رمضان المبارک کے روزے رکھنا بھی اسلام کے پانچ ارکان میں سے ہے۔ قرآن شریف میں ارشاد ہے: {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَo اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍط}1 (1 البقرۃ: ۱۸۳،۱۸۴) ’’اے ایمان والو! فرض کیے گئے تم پرروزے، جس طرح فرض کیے گئے تھے ان لوگوں پرجو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ، یہ (روزے) گنتی کے چند دن ہیں۔ ‘‘ افسوس !کہ سال بھر میں ایک مہینہ اللہ کے لیے روزانہ چند گھنٹے کھانا پینا اور خواہش نفس کے چھوڑنے کو بہت سے لوگ تیار نہیں ہوتے اور اسلام کے اس ستون کو ڈھانے میں لگے ہوئے ہیں، پھر بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ اس حدیث کی تشریح میں ہم یہاں اسی قدر اکتفا کرتے ہیں۔ نماز، حج، زکوٰۃ، روزۂ رمضان کے احکام کی تفصیلات آگے اپنے باب میں آرہی ہیں۔ (ان شاء اللہ تعالیٰ)اسلام کامل و مکمل دین ہے اس میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں : ۱۱۔ وَعَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ مَنْ أَحْدَثَ فِيْ أَمْرِنَا ھَذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَھُوَرَدٌ۔