تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وقت قبلہ کی طرف منہ یا پشت کرکے نہ بیٹھے۔ 2 پیشاب پاخانہ کرتے وقت بات کرنا منع ہے، راستہ میں اور لوگوں کے اٹھنے بیٹھنے کی جگہ میں اور تالاب کے گھاٹ پرپیشاب پاخانہ نہ کرے۔ 3 سوراخ میں بھی پیشاب و پاخانہ کرنے کی ممانعت آئی ہے۔ 4 ہڈی سے اور لید سے اور ان چیزوں سے استنجا نہ کرے جن کو آدمی اور جانور کھاتے ہیں ۔کنویں کے مسائل: 1 کنویں میں اگر نجاست غلیظہ یا خفیفہ گر جائے، یا کوئی بہتے خون والا جانور گر کر مرجائے یا ایسا جان دار گر جائے جس کا جھوٹا ناپاک ہے تو کنواں ناپاک ہوجائے گا اور کنویں کا تمام پانی نکال دینے سے پاک ہوجائے گا۔ اگر آدمی یا بکری ان کے برابر یا ان سے بڑا کوئی جان دار کنویں میں گر کر مرجائے یا بہتے خون والا کوئی جان دار کنوئیں میں مرجائے اور پھول جائے یا پھٹ جائے، اگر چھوٹا جانور ہو، مثلاً چوہا ہو یا کتا، بلی، آدمی، گائے، بکری کنویں میں پیشاب کردے تو ان سب صورتوں میں تمام پانی نکالا جائے، تو پانی نکالنے کا یہ مطلب ہے کہ اتنا پانی نکالیں کہ پانی ٹوٹ جائے اور آدھا ڈول بھی نہ بھرے۔ 2 کبوتر، بلی، مرغی یا اتنا ہی بڑا کوئی جان دارکنویں میں گر کر مرگیا، لیکن پھولا یا پھٹا نہیں، تو چالیس ڈول پانی نکالا جائے اورساٹھ ڈول نکال دیں تو بہتر ہے۔ 3 اور اگر چوہا، چڑیا یا اتنا ہی بڑا کوئی جان دار کنوئیں میں گر کر مرجائے تو بیس ڈول پانی نکالا جائے اور اگر تیس ڈول نکال دیں تو بہتر ہے۔ تنبیہ: جتنا پانی نکالنا ہو اس سے پہلے نجاست کو نکال لیں، اگر نجاست نکالنے سے پہلے پانی نکال دیا تو کنواں پاک نہیں ہوا۔ فائدہ: جس کنوئیں پر جو ڈول پڑا رہتا ہے اسی کے حساب سے گنتی کی جائے اور جتنا پانی نکالنا ہے اس کے نکالنے سے کنواں، ڈول، رسی سب پاک ہوجائیں گے۔ 4 اگر کنوئیں میں درختوں کے پتے گر جائیں اور پانی کا رنگ، بو، مزہ بدل جائے تب بھی اس سے وضو اور غسل درست ہے، بہ شرطے کہ پانی کا اپنا پتلا پن باقی رہے۔پانی کے ضروری مسائل : 1 اگر جنگل میں کہیں تھوڑا پانی ملا تو خواہ مخواہ محض وہم اور وسوسہ کی بنیاد پر اسے ناپاک نہ کہیں، جب تک ناپاکی کا یقین نہ ہوجائے اسے پاک سمجھا جائے۔ 2 گھڑے یا لوٹے یا مٹکے میں اگر نجاست غلیظہ یا خفیفہ گر جائے تو وہ برتن اور پانی ناپاک ہوجائے گا اور جو پانی بہہ رہا ہو جس کی رفتار کم از کم اتنی ہو کہ گھاس