تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تسبیح (سُبْحَانَ اللّٰہِ) نصف میزان ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ترازو کو بھردیتا ہے اور لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے لیے کوئی پردہ نہیں ہے۔ حتیٰ کہ وہ خدا کے پاس پہنچے۔ (ایضاً) سُبْحَانَ اللّٰہِ نصف میزان ہے۔ یعنی قیامت کے روز سُبْحَانَ اللّٰہِ کا ثواب نصف ترازو کو بھردے گا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کا ثواب پوری ترازو کو بھردے گا۔ مشکوٰۃ شریف (کتاب الطہارۃ) میں ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ترازو کو بھر دیتا ہے اور سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ بھر دیتے ہیں زمین و آسمان کے درمیان کو۔ (الحدیث عن المسلم)دنیا و مافیہا سے افضل : حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ کو سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ کہنا ان تمام چیزوں سے زیادہ پیارا ہے جن پر سورج نکلتا ہے۔ (مسلم) یعنی اس کا ایک بار پڑھ لینا اس سب سے بہتر ہے جو آسمان کے نیچے ہے۔روزانہ ہزار نیکیاں : حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کا بیان ہے کہ (ایک مرتبہ) ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھے۔ آپ نے فرمایا۔ کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتاکہ ہزار نیکیاں روزانہ کمالو؟ یہ سن کر حاضرین مجلس میں سے ایک سائل نے سوال کیا، ہم سے کوئی شخص کیسے ہزار نیکیاں کمائے؟ آپ نے فرمایا۔ سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ کہہ لے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ (صغیرہ) ختم کردیئے جائیں گے۔ (مسلم)حضرت موسیٰ کلیم اللہ W کو ہدایت : حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ایک مرتبہ ذکر فرمایا کہ حضرت موسیٰ ؑ نے خداوند سے عرض کیا۔ اے میرے پروردگار مجھے ایسی چیز بتادیجیے جس کے ذریعہ (وظیفہ کے طور پر) آپ کو یاد کیا کرو ں اور آپ کو پکاروں۔ رب العالمین جل مجدہ، نے ارشاد فرمایاکہ اے موسیٰ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھا کر، یہ سن کر حضرت موسیٰ W نے عرض کیا اے میرے پروردگار اس کو تو تیرے سب ہی بندے پڑھتے ہیں اور میں تو ایسی چیز چاہتا ہوں جو خاص آپ مجھ کو بتائیں۔ رب تعالیٰ شانہ نے ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ (اس کام کو معمولی نہ سمجھو)ساتوں آسمان اور جو میرے علاوہ ان کے آباد کرنے والے ہیں اور ساتوں زمینیں ایک پلڑہ میں رکھ دی جائیں اور لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ دوسرے پلڑہ میں رکھ دیا جائے تو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (کا پلڑہ وزنی ہونے کی وجہ سے) ان سب کے مقابلہ میں جھک جائے گا۔ (مشکوٰۃ المصابیح عن شرح