تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تَرَکَھَا مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ الذِّمَّۃُ وَلَا َتشْرَبِ الْخَمْرَ فَاِنَّھَا مَفْتَاحُ کُلِّ شَرٍّ۔ (رواہ ابن ماجہ) میرے دوست سرکار دو عالمﷺ نے مجھے خاص طور پر نصیحت فرمائی کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ بنانا، اگرچہ تیرے ٹکڑے کردیئے جائیں اور تو جلا دیا جائے اور فرض نماز قصداًنہ چھوڑنا کیوں کہ جس نے (نماز کاوقت ہوتے ہوئے) اپنے ارادے سے نماز فرض چھوڑ دی تو اس سے (اللہ کا) ذمہ بری ہوگیا(یعنی دنیا و آخرت میں اسے عذاب اور تکلیف اور ذلت سے بچانے کی کوئی ذمہ داری اللہ پر نہیں رہی) اور شراب نہ پی کیوں کہ وہ ہر گناہ کی چابی ہے۔فرائض اسلام میں نماز کا مقام : اسلام کے فرائض اور اعمال تو بہت ہیں مگر نماز کو جو مقام دیا گیا ہے اس کی وجہ سے نماز کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ نماز کا بلند مرتبہ اس سے سمجھ لو کہ دوسرے فرائض کا یہیں زمین پررہتے ہوئے حکم دیا گیا ہے اور نماز کے لیے خدائے پاک وحدۂ لاشریک نے یہ اہتمام فرمایا کہ رسول اکرمﷺ کو معراج کراکر عالم بالا میں عطافرمائی اور اسلام کے فرائض میں دنیامیں سب سے پہلے نماز فرض ہوئی اور آخرت میں سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہوگا۔ بلکہ آخرت کی کامیابی اور بامرادی کا مدار ہی نماز کے ٹھیک نکلنے پر ہے، حضرت ابوہریرہؓ روایت فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالمﷺ نے ارشاد فرمایا: اِنَّ اَوَّلَ مَا یُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَٰمَۃِ مِنْ عَمَلِہٖ صَلٰوتُہٗ فَاِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ اَفْلَحَ وَاَنْجَحَ وَاِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ َوخَسِرَ۔ (مشکاۃ المصابیح) قیامت کے دن بندہ کے اعمال کا جو حساب ہوگا ان میں سب سے اول نمبر پر نماز ہے، سو اگر نماز ٹھیک نکلی ہو (بندہ) کامیاب اور بامراد ہوگا اور اگر نماز خراب نکلی تو ناکام ہوگا اور خسارہ میں پڑے گا، یعنی نقصان اٹھائے گا۔ خلاصہ یہ کہ نماز سب سے پہلے فرض ہوئی تو سب سے پہلے اس کا حساب ہوگا اور میدان قیامت میں کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ نماز کے ٹھیک اور بے ٹھیک ہونے پر ہوگا۔ بہت سے لوگ نماز نہیں پڑھتے اور اپنے کو نمازیوں سے بہتر اور پکا جنتی سمجھتے ہیں، ان کو شیطان نے یہ دھوکہ دے رکھا ہے کہ نماز نہیں پڑھتے تو کیا ہے دوا تو مفت دیتے ہیں۔ گشتی شفا خانے میں فری کام کرتے ہیں اور فلاں طریقہ پر مخلوق کی خدمت انجام دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ حالاں کہ نماز نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ نماز کے بغیر دوسرے عمل مقبول ہی نہ ہوں گے۔آخرت کی کامیابی سب سے بڑی کامیابی ہے : جو لوگ دین اسلام کے پیرو ہیں قرآن و سنت کو حق مانتے ہیں ان کے نزدیک آخرت کی کامیابی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، جب یہ معلوم ہوگیا کہ آخرت کی کامیابی نماز میں ہے تو نماز کو پابندی