تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
وَسُلْطَانِکَ فَاِنَّھَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ۔ (حصن حصین) اے اللہ، اے گم شدہ کو واپس کرنے والے اور راہ بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانے والے، تو ہی گمشدہ کو راہ دکھاتا ہے۔ اپنی قدرت اور غالبیت کے ذریعہ میری گم شدہ چیزوں کو واپس فرمادے کیوں کہ وہ بے شک تیری عطا اور تیرے فضل سے مجھے ملی تھیں۔جب نیا پھل پاس آئے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکَ لَنَا فِیْ مَدِیْنَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا۔ اے اللہ، ہمارے پھلوں میں برکت دے اور ہمیں ہمارے شہرمیں برکت دے اور غلہ ناپنے کے پیمانوں میں برکت دے۔ اس کے بعد اس پھل کو اپنے سب سے چھوٹے بچے کو دے دے۔ (مسلم) یا اس وقت مجلس میں جو سب سے چھوٹا بچہ ہو اس کو دے دے۔ (حصن)بارش کے لیے تین بار یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا۔ (مسلم) اے اللہ، ہماری فریاد رسی فرما۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَنْزِلْ عَلیٰ اَرْضِنَا زِیْنَتَھَا وَسَکَنَھَا۔ (حصن) اے اللہ ہماری زمین میں زینت (یعنی پھول بوٹے) اور اس کا آرام نازل فرما۔ فائدہ: اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرنے کو بارش ہونے میں بڑا دخل ہے۔ جیسا کہ ختم کتاب کے قریب ان شاء اللہ توبہ استغفار کے بیان میں آرہا ہے۔جب بادل آتا ہوا نظر پڑے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا اُرْسِلَ بِہٖ اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا۔ (حصن حصین) اے اللہ ہم اس چیز کی برائی سے تیری پناہ چاہتے ہیں، جسے لے کر یہ بادل بھیجا گیا۔ اے اللہ نفع دینے والی بارش برسا۔ اگربادل برسے بغیر کھل جائے تو اس پر اللہ کا شکر ادا کرے کہ اللہ پاک نے اس کو کسی مصیبت کا ذریعہ نہیں بنایا۔ (حصن)جب بارش ہونے لگے تو یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا۔ (بخاری) اے اللہ اس کو بہت برسنے والااور نفع بخش بنا۔