تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دیوانہ بن جاؤ : حضرت رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ خدا کا ذکر اس قدر زیادہ کرو کہ لوگ تم کو دیوانہ کہنے لگیں۔ (ایضاً)ریاکاری کی پروانہ کرو : رحمتہ اللعالمین ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس قدر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو کہ منافق لوگ تم کو ریاکار کہنے لگیں۔ (ایضاً)نمبر لے گئے : ایک مرتبہ رسول خدا ﷺ کا مکہ شریف کے راستے میں جمدان پہاڑ پر گزر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ چلو یہ جمدان ہے۔ آگے بڑھ گئے۔ (اپنے نفسوں کو) تنہا کرنے والے صحابہ ﷺ نے عرض کیا کہ حضرت تنہا کرنے والے کون ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ (مسلم شریف) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے صحابہؓ کے جواب میں فرمایا کہ ہمیشہ یاد خدا کی حرص کرنے والے اپنے نفسوں کو تنہا کرنے والے ہیں۔ خدا کا ذکر ان کا بوجھ اتاردے گا۔ لہٰذا وہ ہلکے پھلکے (میدان حشر)میں آئیں گے۔ (ترمذی) اپنے نفسوں کو تنہا کرنے والے، یعنی اپنے ہم عصر لوگوں سے بالکل الگ رویہ رکھنے والے کہ سب لوگ تو دنیاوی بکواس، بے ہودہ خرافات اور لایعنی باتوں میں مشغول ہوں گے مگر وہ لوگ صرف اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں۔ (من المرقاۃ)ندائے مغفرت : حضور سرور عالم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب کچھ لوگ اللہ کا ذکر کرنے کے لیے جمع ہوجائیں اور ان کی غرض اس سے صرف رضائے خالق ہو تو (خدا کا) منادی آسمان سے آواز دیتا ہے کہ اٹھ جاؤ بخشے بخشائے اور میں نے تمہاری برائیوں کونیکیوں سے بدل دیا۔ (ترغیب)موتی کے منبر : سردار دو جہاں ﷺ کا ارشاد ہے کہ قیامت کے روز خدا تعالیٰ شانہ ضرور ایسے لوگوں کو اٹھائے گا جن کے چہروں پر نور ہوگا (اور) وہ موتیوں کے منبروں پر بیٹھے ہوں گے اور یہ حضرات نہ نبی ہوں گے نہ شہید ہوں گے (اور) سب لوگ ان پر رشک کرتے ہوں گے۔ (یہ سن کر) ایک اعرابی (رسول اللہ ﷺ) کے سامنے دو زانو بیٹھ گئے اور عرض کیا کہ حضرت ﷺ ان کے اوصاف بتادیجیے (تاکہ) ہم ان کو پہچان لیں۔ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ حضرات ہوں گے(جن میں