تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ: قبر میں رکھ کر کفن کی دونوں گرہیں کھول دیں جو سرہانے اور پائنتی اور درمیان میں کفن کھل جانے کے ڈر سے لگائی گئی تھیں۔ مسئلہ: عورت کو قبر میں رکھتے وقت پردہ کرنا مستحب ہے اور اگر میت کا بدن ظاہر ہونے کا اندیشہ ہو تو پردہ کرنا واجب ہے۔ مسئلہ: قبر میں مسنون طریقہ پر لٹا کر قبر کو بند کردیں۔ قبربھرنے کے لیے جب مٹی ڈالنے لگیں تو ہر شخص دونوں ہاتھوں سے مٹی بھر کر تین بار ڈالے پہلی بار مَنْھَا خَلَقْنٰـکُمْ اور دوسری بار وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ اور تیسر بار وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی پڑھے۔ مسئلہ: قبر کو ایک بالشت سے زیادہ اونچا بنانا منع ہے۔ مسئلہ: قبر کو چوکو رنہ بنائیں، اونٹ کے کوہان کی شکل میں بنائیں، قبر کوپختہ بنانے اور اس پر عمارت بنانے کی احادیث میں ممانعت وارد ہوئی ہے، اس کی خلاف ورزی گناہ ہے۔تنبیہات : بعض کپڑے لوگوں نے کفن کے ساتھ ضروری سمجھ رکھے ہیں، حالاں کہ وہ کفن مسنون سے خارج ہیں، ترکہ میت سے ان کا خریدنا جائز نہیں، وہ یہ ہیں۔ (۱) جائے نماز، طول (لمبائی)سوا گز، عرض (چوڑائی) چودہ گرہ۔ (۲) پٹکا، طول ڈیڑھ گز، عرض چودہ گرہ یہ مردہ کو قبر میں اتارنے کے لیے ہوتا ہے۔ (۳) بچھونا، طول اڑھائی گز، یہ چارپائی پر بچھانے کے لیے ہوتا ہے۔ (۴) چادر کلاں، طول تین گز، عرض پونے دو گز، جو چارپائی کو ڈھانک لیتی ہے اور گو یہ چادر پردہ کے اہتمام کی وجہ سے عورت کے جنازہ پر ڈالنا ضروری ہے، مگر کفن کا جزو نہیں ہے، جس کا ہم رنگ کفن ہونا ضروری نہیں، پردہ کے لیے کوئی بھی کپڑا کافی ہوسکتا ہے۔ (۵) اگر جائے نماز وغیر کی ضرورت سمجھی جائے تو کپڑے کارآمد ہوسکتے ہیں۔ ترکہ میت سے نہ خریدیں۔ (۶) سامان غسل و کفن سے اگر کوئی چیز گھر میں موجود ہو اور پاک و صاف ہو تو اس کو استعمال کریں۔ (۷) یہ جودستور ہے کہ مردہ کے استعمالی کپڑے یابرتن وغیرہ خیرات کردیئے جاتے ہیں، یہ بغیر اجازت وارثوں کے ہرگز جائز نہیں اور اگر وارثوں میں کوئی نابالغ ہو تب تو اجازت دینے پر بھی ایسا کرنا جائز نہیں ہے، پہلے تقسیم کریں، پھر بالغین اپنے حصہ سے شریعت کے مطابق ایصال ثواب کریں۔عورتوں کو قبروں پر جانے اور ان پر چراغ