تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌ بِیَمِیْنِہٖ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالیٰ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ۔ اللہ کے نام سے اس کا چلنا اور ٹھہرنا ہے، بے شک میرا پروردگار ضرور بخشنے والا مہربان ہے اور کافروں نے خدا کو نہ پہچانا جیسا کہ اسے پہچاننا چاہیے حالاں کہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی1 (1 مٹھی اور داہنے ہاتھ کے ظاہری معنی مراد نہیں ہیں) میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ وہ پاک ہے اور اس عقیدہ سے برتر ہے جو مشرک شرکیہ عقیدے رکھتے ہیں۔ (حصن حصین)جب کسی منزل یا ریلوے اسٹیشن یا موٹر اسٹینڈ پر اترے تو یہ پڑھے : اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّـآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ (مسلم) اللہ کے پورے کلمات کے واسطے سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔ اس کے پڑھ لینے سے کوئی چیز وہاں سے روانہ ہونے تک ان شاء اللہ ضرر نہ پہنچائے گی۔جب وہ بستی نظر آئے جس میں جانا ہے تو یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وََمَا اَضْلَلْنَ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَصْلَلْنَ وَرَبَّ الرَّیَاحِ وَمَا ذَرَیْنَ فَاِنَّا نَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَاَھْلِھَا وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ اَھْلِھَا وَشَرِّمَا فِیْھَا۔ اے اللہ جو ساتوں آسمانوں اور ان سب چیزوں کا رب ہے جو آسمانوں کے نیچے ہیں اور جو ساتوں زمینوں کا اور ان سب چیزوں کا رب ہے جو ان کے اوپر ہیں اور جو شیطانوں کا اور ان سب کا رب ہے جن کو شیطانوں نے گمراہ کیا ہے اور جو ہواؤں کا اور ان چیزوں کا رب ہے جنھیں ہواؤں نے اڑایا ہے۔ سو ہم تجھ سے اس آبادی کی اور ان کے باشندوں کے خیر کا سوال کرتے ہیں اور اس کے شر سے اور اس کی آبادی کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں جو اس کے اندر ہیں۔جب کسی شہر یا بستی میں داخل ہونے لگے تو تین بار یہ پڑھے : اَللّٰھُمَّ بَارِکَ لَنَا فِیْھَا۔ (حصن) اے اللہ تو ہمیں اس میں برکت دے۔ پھر یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَا وَجَبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اَلِیْنَا۔ (حصن عن الطبرانی) اے اللہ تو ہمیں اس کے میوے نصیب فرما اور یہاں کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت اور یہاں کے نیک لوگوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا فرما۔جب سفر میں رات ہوجائے تو یہ پڑھے : یَا اَرْضُ رَبِّیْ وَرَبُّکِ اللّٰہُ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکِ وَمَا شَرِّ مَا خُلِقَ فَیْکِ وَشَرِّمَا یَدُبُّ مِنْ اَسَدٍ وَاَسْوَدَ وَمِنَ الْحَیَّۃِ الْعَقْرَبِ وَمِنْ شَرِّسَاکِنِیِ الْبَلَدِ وَمِنْ وَّالِدٍ وَّمَا وَلَدَ۔ (حصن) اے زمین میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں تیرے شر سے اور ان چیزوں کے شر سے جو تجھ میں پیدا کی گئی ہیں اور جو تجھ پر چلتی ہیں اور اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیر سے