تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ؒ ساری سورت پڑھنا اور سجدہ کی آیت کو چھوڑ دینا مکروہ اور منع ہے۔ سجدہ سے بچنے کے لیے آیت سجدہ نہ چھوڑے کیوں کہ اس پر عملی طور پر گویا سجدہ سے انکارہے، جو مومن کی شان کے خلاف ہے اور اگر سجدہ کی آیت پڑھے اور اس کے آگے پیچھے کی آیت نہ پڑھے تو یہ مکروہ نہیں ہے لیکن اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ آیت سجدہ کے ساتھ اس کے آگے پیچھے سے ایک دو آیت اور ملالے۔نماز جنازہ : ہر مسلمان میت کی نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے، نماز جنازہ عموماً مرد ہی پڑھ لیتے ہیں، اس لیے اس کتاب میں اس کے لکھنے کی چنداں ضرورت نہ تھی، لیکن بہت سے دیہاتی علاقوں میں مردوں کو بغیر نماز جنازہ اس وجہ سے دفن کردیتے ہیں کہ نماز پڑھانے والا کوئی نہیں ہوتا، اس لیے ہم یہاں غلط فہمی دور کرنے کے لیے ضروری باتیں لکھتے ہیں، تاکہ نماز جنازہ کے بغیر کوئی میت دفن نہ ہو اور بوقت ضرورت عورت بھی نماز جنازہ پڑھ سکے، جس سے فرض کفایہ ادا ہوجائے۔ پس جاننا چاہیے کہ نماز جنازہ کے لیے جماعت شرط نہیں ہے اور یہ بھی شرط نہیں ہے کہ جو نماز پڑھے وہ مرد ہی ہواور یہ بھی شرط نہیں ہے کہ نماز جنازہ میں جو دعائیں پڑھی جاتی ہیں وہ ہی پڑھی جائیں، کیوں کہ دعائیں سنت ہیں، شرط یا فرض و واجب نہیں ہیں، البتہ نماز جنازہ کے لیے باوضو ہونا شرط ہے اور نمازجنازہ کی نیت سے میت کو قبلہ رو سامنے رکھ کر چار مرتبہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ دینے سے نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے۔ یعنی فرض کفایہ ادا ہوجاتا ہے۔ اس نماز میں قیام (یعنی کھڑا ہونا) اور چار تکبیریں ہی فرض ہیں، جو دعائیں پڑھی جاتی ہیں ان کا پڑھنا سنت ہے، ان کے بغیر بھی فرض کی ادائیگی ہوجاتی ہے۔ پس اگر کوئی ایک مرد یا ایک عورت بھی اس طرح نماز جنازہ پڑھ لے تو فرض کفایہ ادا ہوجائے گا، البتہ جس قدر آدمی زیادہ ہوں اس قدر میت کے حق میں اچھا ہے اور جنازہ کی دعائیں بھی یاد کرلینی چاہئیں، خود یاد کریں اور بچوں کو یاد کرائیں۔ پہلی تکبیر کے بعد سبحانک اللہم آخر تک اور دوسری تکبیر کے بعد درود شریف پڑھتے ہیں اور تیسری تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کرتے ہیں اور چوتھی مرتبہ تکبیر کے بعد سلام پھیردیتے ہیں، پہلی مرتبہ جب تکبیر کہیں تو اسی طرح ہاتھ اٹھائیں جیسے تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں، اس کے بعد کی تکبیروں میں ہاتھ نہیں اٹھائے جاتے، تیسری تکبیر کے بعد جو دعائیں پڑھتے ہیں ان کی تفصیل یہ ہے کہ اگر بالغ مرد یا عورت کا جنازہ ہو تو تیسری تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدْنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مِنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاِحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔ اے اللہ تو ہمارے زندوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہمارے حاضروں کو اور ہمارے غائبوں کو