تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ دائیں بائیں گردن موڑنا۔ ۶۔ انگڑائی لینا۔ ۷۔ کتے کی طرح بیٹھنا۔ ۸۔ چادر وغیرہ کو لٹکا ہوا چھوڑ دینا یعنی لپیٹ نہ دینا اور بکل نہ مانا۔ ۹۔ بغیر عذر کے چار زانو یعنی آلتی پالتی مار کر بیٹھنا۔ ۱۰۔ سامنے یا سر پر تصویر ہونا۔ ۱۱۔ تصویر والے کمرے میں نماز پڑھنا۔ ۱۲۔ پیشاب، پاخانہ یا بھوک کا تقاضا ہوتے ہوئے نماز پڑھنا۔ ۱۳۔ آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا۔ پنج وقتہ نمازوں کی رکعتیں اور نیتیں ظہر کی نماز: ظہر کی نماز کی بارہ رکعتیں ہیں۔ چار سنتیں موکدہ، چار فرض، پھر دو سنتیں موکدہ، پھر دو نفل۔ چار سنتوں کی نیت: چار سنتوں کی نیت یوں کرے: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت کی، وقت ظہر کا۔ واسطے اللہ تعالیٰ کے، میرا رخ کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ (نیت کے ختم پر اَللّٰہُ أَکْبَرُ ختم تکبیر تحریمہ ہے، اس کو نماز شروع کرنے کی نیت سے کہیے) چار فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوئی چار رکعت نماز فرض ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ ظہر کی دو سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔ ظہر کی دو نفلوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز نفل ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔عصر کی نماز : عصر کی آٹھ رکعتیں ہیں۔ چار سنت غیر موکدہ، چار فرض۔ چار سنتوں کی نیت یوں کرے۔چار سنتوں کی نیت : نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت، وقت عصر کا، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔عصر کے فرضوں کی نیت : نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز فرض عصر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔