تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نیز فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کہ جو شخص صبح کو یہ پڑھ لے: اَللّٰھُمَّ مَآ اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِعْمَۃٍ اَوْ بَاحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ۔ (ابو داود) اللہ اس صبح کے وقت جو بھی کوئی نعمت مجھ پر یا کسی بھی دوسری مخلوق پر ہے وہ صرف تیری ہی طرف سے ہے تو تنہا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے ہی لیے حمد ہے اور تیرے ہی لیے شکر ہے۔ تو اس نے اس دن کے انعامات خداوندی کا شکریہ ادا کردیا، اور اگر شام کو کہہ لے تو اس رات کے انعامات خداوندی کا شکریہ ادا کردیا۔ (ابوداؤ دوالنسائی وغیرہ) فائدہ: اگر شا م کو پڑھے تو ما اصبح بی کی جگہ ما امسٰی بی کہے۔حضرت ثوبانؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان بندہ صبح و شام تین مرتبہ یہ کلمات: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔ (ترمذی) میں اللہ تعالیٰ کو رب ماننے پر اور اسلام کو دین ماننے پراور محمد ﷺ کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔ پڑھ لے تو اللہ کے ذمہ ہوگا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔رات کو پڑھنے کی چیزیں : ۱۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہر رات میں سورہ واقعہ (پارہ ۲۷) پڑھ لیا کرے اسے فاقہ نہ ہوگا۔ (بیہقی فی شعب الایمان) ۱۔ حضرت عثمانؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص آل عمران کی آخری دس آیتیں {اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ}1 (1 ال عمران:۱۹۰) سے آخر سورت تک کسی رات کو پڑھ لے تو اسے رات بھر نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ (مشکوٰۃ) ۳۔ حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ را ت کو جب تک سورہ الم سجدہ (جو اکیسویں پارہ میں ہے) اور سورہ {تَبٰرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ}1 (1 الملک) نہ پڑھ لیتے تھے اس وقت تک نہ سوتے تھے۔ (ترمذی وغیرہ) ۴۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں امن الرسول سے ختم سورت تک جو شخص کسی رات کو پڑھ لے گا تو یہ دونوں آیتیں اس کے لیے کافی ہوں یعنی وہ ہر شر اور مکروہ سے محفوظ رہے گا۔ (بخاری و مسلم)سوتے وقت پڑھنے کی چیزیں : جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کرلے اور اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لے، پھر داہنی کروٹ پر لیٹ جائے اور سر یا رخسار کے نیچے داہناہاتھ رکھ کر یہ دعا تین بار پڑھے۔