تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آیت میں دعائیں ہیں جو بہت ضرورت کی دعائیں ہیں اور ان دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ بھی ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے ایک دن فرمایا کہ اس وقت آسمانوں کا ایک دروازہ کھولا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا تھا۔ اس دروازے سے ایک فرشتہ نازل ہوا، آپ نے فرمایا کہ یہ ایک فرشتہ نازل ہوا ہے جو آج سے پہلے زمین کی طرف کبھی نازل نہیں ہوا، اس فرشتہ نے آپ کو سلام کیا اور کہا آپ خوش خبری قبول فرمائیں ایسی دو چیزوں کو جو سراپا نور ہیں۔ آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ ۱۔ فاتحہ الکتاب (یعنی سورہ الحمد شریف) ۲۔ سورۂ بقرہ کی آخری آیات (ان دونوں میں دعائیں ہیں) اللہ کا یہ وعدہ ہے کہ ان میں سے دعا کا جو بھی حصہ آپ پڑھیں گے اس کے مطابق اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور عطا فرمائیں گے۔ (مسلم شریف)سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھنا : حضرت ابومسعودؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھ لیں تو یہ آیات اس کے لیے کافی ہوں گی۔ یعنی رات بھر یہ شخص جن و بشر کی شرارتوں سے محفوظ رہے گا۔ ہرناگوار چیز سے اس کی حفاظت ہوگی۔ (بخاری و مسلم) حضرت نعمان بن بشیرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دو آیتیں نازل فرمائی ہیں جن پر سورۂ بقرہ ختم کی ہے۔ جس کسی گھر میں تین رات پڑھی جائیں گی تو شیطان اس گھر کے قریب نہ آئے گا۔ (ترمذی و دارمی) ایک حدیث میں ہے کہ آں حضرت ﷺ نے فرمایا کہ سورۂ بقرہ کے ختم پر جو آیتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے خزانوں سے دی ہیں جو عرش کے نیچے ہیں (ان میں جو دعائیں ہیں ایسی جامع ہیں کہ) انھوں نے دنیا و آخرت کی کوئی بھلائی نہیں چھوڑی جس کا سوال ان میں نہ کیا ہو۔ (مشکوٰۃ شریف)جمعہ کے دن سورۂ آل عمران کی تلاوت کرنا : حضرت مکحول تابعی نے فرمایا کہ جو شخص سورۂ آل عمران جمعہ کے دن پڑھ لے اس کے لیے رات آنے تک فرشتے دعا کرتے رہیں گے۔ (مشکوٰۃ شریف)ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھنے سے کبھی فاقہ نہ ہوگا : ۸۵۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ مَنْ قَرَأَسُوْرَۃَ الْوَاقِعَۃِ فِیْ کُلِّ لَیْلَۃٍ