تحفہ خواتین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غیبت اور بدگوئی سے باز رہیں۔راستہ سے تکلیف دینے والی چیز ہٹادینے کا ثواب (۱۸۰) وَعَنْ اَبِیْ بَرْزَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْہُ قَالَ قُلْتَ یَانَبِیَّ اللّٰہِ عَلَّمَنِیْ شَیْئًا اَنْتَفِعُ بِہٖ قَالَ اِعْزِلِ الْاَذٰی عَنْ طَرِیْقِ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (رواہ مسلم) ’’حضرت ابوذرؓ نے بیان فرمایا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی چیز بتادیجیے جس پر عمل کرکے نفع حاصل کروں۔ آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دینے والی چیز ہٹادیا کرو۔‘‘ (مشکوٰۃ المصابیح ۱۶۸، از مسلم)تشریح : اس حدیث پاک سے اس عمل کی فضیلت اور اہمیت معلوم ہوئی کہ راستوں میں جو کوئی تکلیف دینے والی چیز پڑی مل جائے، جس سے پائوں پھسل جائے، ٹھوکر لگنے، راستہ تنگ ہوجانے یا کانٹا وغیرہ چبھ جانے کا اندیشہ ہو اس چیز کو ہٹا دیا جائے۔ دیگر روایات میں بھی اس کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ذکر فرمایا کہ اس کا ایک درخت کی ٹہنی پر گزر ہوا جو راستہ میں پڑی تھی، یہ دیکھ کر اس نے کہا کہ میں اس کو مسلمان کے راستہ سے ضرور ہٹادوں گا۔ (چناں چہ اس کو ہٹادی) لہٰذا وہ جنت میں داخل کردیا گیا۔ (مشکوٰۃ) ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو اس کے سبب سے جنت میں مزے سے کروٹیں لیتے ہوئے دیکھا کہ اس نے راستہ سے ایک درخت کاٹ دیا تھاجو راہ گیروں کو تکلیف دیتا تھا۔ (مشکوٰۃ) حضرت ابوذرؓ فرماتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ مسلمان کے سامنے تمہارا مسکر انا صدقہ ہے، اور بھلائی کاحکم کرنا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور راہ بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانا صدقہ ہے اور اپنے ڈول سے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا صدقہ ہے۔ (ترمذی) حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر انسان تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔ (یعنی ہر انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں، جن کے ذریعہ اٹھتا بیٹھتاہے اور پائوں موڑتاہے اور چیزیں پکڑتا ہے، اور ان جوڑوں کے شکریہ میں روزانہ صدقہ کرنا واجب ہے) سو جس نے اللہ اکبر کہا اور الحمد للہ کہا اور لاالہ الا اللہ کہا اور سبحان اللہ کہا اور استغفراللہ کہا اور لوگوں کے راستہ سے پتھر یا کانٹا یا ہڈی ہٹادی اور بھلائی کا حکم دیا یا برائی سے روک دیا اور(یہ سب مل کر یا ان میں سے ایک ہی عمل) تین سو ساٹھ کے عدد کے برابر ہوگیا تو وہ اس دن اس حال میں چلتا پھرتا ہوگا کہ اس نے اپنی جان کو دوزخ سے بچالیا۔ (مسلم) جب راستہ سے تکلیف دینے والی چیز ہٹانے کا یہ اجر و ثواب ہے تو اس کے